پیرس اولمپکس،جیولن تھرو فائنل،کرکٹ میں کرپشن کیس،ٹیسٹ جاری،کرک اگین سپورٹس رائونڈپ
کرک اگین سپورٹس رائونڈ اپ
دنیائے کرکٹ اور میں 8 اگست کا دن بھی ملا جلا رہا،کہیں تبصرے تو کہیں خبریں۔کہیں اعزازت تو کہیں تحفظات۔ایک ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بھی جاری ہے۔
کرکٹ اور سپورٹس قارئین کیلئے مختصر انداز میں دن بھر کی درجن خبروں پر نظر دوڑاتے ہیں۔
پیرس اولمپکس 2024 کے جیولن تھرو فائنل آغاز ہوا۔پاکستان کے ارشد ندیم کا مقابلہ جاری ہے۔پہلی تھرو ضائع کرگئے ہیں،جیت مشکل ہوگی۔
جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔پورٹ آف سپن میں پہلا ٹیسٹ میچ کا آج دوسرا روز ہے۔پہلے روز تو بارش کا بسیرا رہا۔پروٹیز نے آخری اطلاعات تک 4 وکٹ پر204 رنزبنائے۔
سری لنکا کے اسپنر پراوین جے وکراما کو آئی سی سی کرپشن الزامات کا سامنا ہے۔ان کے پاس بین الاقوامی کھیلوں اور ایل پی ایل میچوں سے متعلق الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 دن ہیں۔
سری لنکا کے 7 کھلاڑی اور معاون سٹاف اس وقت انگلینڈ میں خوف کا شکار ہے۔دائیں بازوکی جماعتوں کی جانب سے 3 کمسن کی ہلاکتوں کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ وسیع ہوگیا ہے۔مکمل اسکواڈ اتوار کو پہنچے گا،بدھ کو انگلینڈ لائنز سے میچ ہوگا۔21 اگست کو پہلا ٹیسٹ مانچسٹر میں ہےسری لنکا نے اضافی سکیورٹی مانگی ہے،تاحال جواب نہیں ملا۔
نوجوان بیٹر محمد ہریرہ دوسری بار پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر بہت خوش ہیں اور اسے اپنے لیے فخر کی بات محسوس کرتے ہیں۔انہیں پہلی بار گزشتہ سال سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ دورے کے کسی ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل پائے تھے ۔اب انہیں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان شاہینز کی اسلام آباد کلب میں پریکٹس۔تمام کھلاڑیوں کی ہیڈکوچ عمر گل کی نگرانی میں پریکٹس۔۔پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلا چار روزہ میچ تیرہ اگست سے اسلام آباد کلب میں کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے معروف برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نئی کٹ لانچ کر دیی۔شاہین شاہ آفریدی نےاولڈ ٹریفورڈ میں انگلش پریمیئر لیگ کے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہوم گراؤنڈ کا دورہ کیا۔شاہین شاہ آفریدی کو اولڈ ٹریفورڈ انتظامیہ نے آفیشل کٹ لانچ کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔
دی ہنڈرڈ میچ میض جمعرات کی رات حارث رئوف نے انگلینڈ کے سپر سٹار بین سٹوکس کو شکار کرکے سمائلی جشن منایا ہے،آج بھی انہوں نے 2 وکٹیں لیں،اب تک ان کی وکٹوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔