| | | | | | |

پچ پر ہتھوڑے کی برسات،حسن علی مائیک پر جھکے کس کا حال پوچھنے لگے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی بائولر نسیم شاہ کے لئے بالز کرنا مشکل ہوگیا،ٹیم کو ہتھوڑا منگوانا پڑا،اس کے بعد پچ پر ہتھوڑے برسادیئے گئے۔

نیشنل بنک ایرینا میں بالز کرنے کے لئے  پائوں کی پچنگ والی جگہ پر  حالات خراب تھے۔پائوں کے سٹیپ درست نہ پڑنے اور پھسلنے کا امکان تھا،ایسے میں باہر سے ہتھوڑا منگوایا گیا اور پچ پر اس کی برسات ہوگئی۔یہ منظر بھی کبھی کبھار دیکھنے کو ملتا ہے۔

عمرگل سمیت سابق کرکٹرزکی پوری ٹیم لانے کی تیاریاں،ایشیا کپ کیلئے بھارت کا اہم اعلان

کیوی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے۔4 وکٹ پر 201 اسکور ہوگئے ہیں۔برتری 242 رنزکی ہے۔ادھر حسن علی نے موقع ملتے ہی وکٹ پر موجود اسٹمپ مائیک کا فائدہ اٹھایا اور وہاں جھک کر بولے کہ

ہیلو احسن رضا،ٹھیک ہو،کام درست جارہا ہے۔انگلش کمٹیٹرز سمجھے کہ وہ ہم سے ہمارا حال پوچھ رہے ہیں،وقار یونس نے وضاحت کی کہ یہ ہم سے نہیں بلکہ ٹی وی امپائر سے مخاطب ہیں اور اس کا حال احوال پوچھ رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *