| | | | | | |

آئی پی ایل،راس ٹیلر پر تھپڑوں کی بارش،پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے سکھ

 

آک لینڈ ،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل ملین ڈالرز ڈیل سب کو دکھائی دیتی ہیں،وہاں کرکٹرز کے ساتھ کیا ہوتا ہے،اس کا تصور بھی محال ہے۔
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان راس ٹیلر نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ اس کے بعد پاکستانی پلیئرز شکر ادا کریں کہ وہ وہاں کھیلنے نہیں جاتے۔

اسی سال ریٹائر ہونے والے راس ٹیلر کی کتاب بلیک اینڈ وائٹ کے انکشافات روانہ سامنے آرہے ہیں۔
اب نیا انکشاف یہ ہوا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران راس ٹیلر کو صفر پر آؤٹ ہونے پر تھپڑ پڑے،یہ ایک تھپڑ نہ تھا۔تھپڑوں کی بارش تھی.ٹیلر کے مطابق 4 تھپڑ پڑے۔

راجستھان رائلز کے آنر نے مجھے مارتے ہوئے کہا کہ ہم تم کو ملین ڈالرز صفر پر آؤٹ ہونے کے لئے نہیں دیتے۔
واقعہ موہالی میں پیش آیا۔کنگز الیون پنجاب کے خلاف راجستھان رائلز کو شکست ہوگئی تھی۔

میچ کے بعد ہوٹل کے بار روم میں یہ سب کچھ ہوا،شاید وہ کوئی اور ماحول تھا۔

بلیک اینڈ وائٹ،کیوی کپتان کے ساتھ نسل پرستی کا انکشاف،توہم پرستی ساتھ

راس ٹیلر کے انکشافات کے بعد یہ بحث چھڑی ہے کہ وہ کون تھا،جس نے تھپڑ مارے اور طعنے دیئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *