لندن،ڈربی،برسٹل،برمنگھم:کرک اگین رپورٹ
اظہر علی کی مسلسل تیسری ہاف سنچری،شان مسعود کو محروم کرگئے۔انگلش کائونٹی میں برمنگھم میں کھیلا گیا نارتھمپٹن شائر اور واروکشائر کا میچ ڈرا ہوگیا،ایج باسٹن میں رنز کی بارش ہوگئی،بائولرز بری طرح ناکام ہوگئے۔نارتھمپٹن شائر نے 6 وکٹ پر 597 اسکور کرکے اننگ ڈکلیئر کردی۔جواب میں واروکشائر نے 4 وکٹ پر 568 اسکور کئے کہ وقت ختم ہوگیا۔
بیکنہم میں کھیلا گیا سرے اورکینٹ کا میچ ڈرا رہا۔سرے کے9 وکٹ پر 671 اسکور 2 ریکارڈ بناگئے،بنا سنچری کے بڑا ٹوٹل۔دوسرا7 ففٹیز۔تیسرا کام یہ ہوا کہ کینٹ ٹیم فالو آن ہوگئی لیکن دوسری باری میں 1 وکٹ پر 114 رنز کرسکے تھے کہ وقت ختم ہوگیا۔
لیڈز میں لنکا شائر اور یارک شائر کا میچ بھی ڈرا ہوگیا۔ڈربی میں ڈربی شائر اورووسٹر شائر کا میچ بھی بے نتیجہ ہوگیا۔شان مسعود کی پہلی اننگ کی سنچری اہم بات تھی لیکن انہیں دوسری باری نہیں ملی،اس کا انہیں نقصان ہوا ہے۔اس لئے کہ ان کی ایک اننگ کم ہوگئی۔مئی کے آخر تک انہیں 1000 رنزمکمل کرنے کے لئے اب صرف ایک آخری میچ پر انحصار کرنا پڑے گا۔اب تک 826 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،کہا جاسکتا ہے کہ ڈربی کے بائولرز نے ان سے اننگ چھین لی۔اس میچ میں ڈربی کی حریف ٹیم کی نمائندگی کرنے والے اظہر علی کو دوسری باری بھی مل گئی،اتوار کو انہوں نے 60 رنزکی اننگ کھیلی۔انہوں نے 152 بالیں کھیلیں،سٹرائیک ریوٹ 40 سے بھی کم رہا،پہلی اننگ میں بھی انہوں نے 88 رنز اسی سٹرائیک ریٹ سے کئے۔پاکستان کے تجربہ کار بیٹر 5 میچز میں ناکامی کے بعد مسلسل تیسری ہاف سنچری کرکے فارم تو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن سنچری تاوقت نہیں کرسکے،دوسرا سٹرائیک ریٹ بھی بہتر نہیں کرسکے۔یہ سوچنے کی بات ہے۔
اسی میچ میں پاکستان کے ایک اور کھلاڑی محمد عباس میدان میں اترگئے۔ہمپشائر کے لئے کھیلنے والے پاکستانی پیسر محمد عباس نے میدان میں ان سے بات کی،ملاقات کی،کافی دیر دونوں گپ شپ کرتے دکھائی دیئے ہیں۔
شان مسعود نے قومی سلیکٹرز کے انگلینڈ میں ورنٹ نکال دیئے،ایک اور سنچری
لیسٹر میں لیسٹر شائر اور سسیکس کا میچ بھی ڈرا ہوا۔لارڈز میں ناٹنگھم شائر اورمڈل سیکس کا میچ بھی برابری پر تمام ہوا۔
چیسٹرلی سٹریٹ میں ڈرہم نے گلیمورگن کو 58 رنزکے کم مارجن سے ہرادیا ہے۔ایک روز قبل برسٹل میں سمرسیٹ نے گلوسٹر شائر کو اننگ اور 246 رنز سے ہرادیا۔
لیڈز میں لنکا شائر کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے تجربہ کار بائولر جمی اینڈرسن کا اپنے سابق کپتان جوئے روٹ کو بولڈ کرنا نمایاں رہ گیا،ایسا لگا کہ اسے بہت دلچسپی سے دیکھا گیا ہے۔جمی اینڈرسن کو جوئے روٹ نے دورہ ویسٹ انڈیز سے نکالا تھا لیکن اس میں ہارنے کے بعد روٹ کو کپتانی سے استعفیٰ دینا پڑا ہے۔بین سٹوکس کپتان ہیں۔جمی اینڈرسن نے اننگ میں 2 اور میچ میں 3 وکٹیں لیں۔