| |

امریکا کا دوسرے ٹی 20 میں بھی آئرلینڈ سے تگڑا مقابلہ،سیریز برابر

فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ

آئر لینڈ کرکٹ ٹیم امریکا کے خلاف مسلسل دوسری شکست اور سیریز کی ناکامی کی ہزیمت سے بچ گئی۔ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ رکھنے والی آئرش ٹیم نے فلوریڈا میں کھیلا ھیا سیریز کا دوسرا میچ 9 رنز سے جیت لیا ہے،اس طرح 2 میچزکی یہ سیریز 1-1 کی برابری پر تمام ہوئی ہے۔

امریکا نے ٹیسٹ سٹیٹس الٹ ڈالا،فل ممبر ملک کے خلاف پہلی ٹی 20 انٹر نیشنل فتح

آئرش ٹیم نے پہلے کھیل کر بمشکل 150 اسکور کئے،کمال بات یہ بھی تھی کہ اس کی تجربہ کار ٹیم پورے اوورز نہ کھیل سکی اور 7 بالیں قبل وکٹ چھوڑ گئی۔لورکین ٹکر واحد فرق تھے،جنہوں نے 84 کی اننگز کھیلی۔اس میں بھی امریکی ناتجربہ کاری کی معاونت شامل تھی،ان کے خلاف 2 ریویوز نہیں لئے گئے،اس لئے وہ لمبی اننگ بھی کھیل گئے۔امریکی بائولر نیڑا والکر نے سب سے زیادہ3 وکٹیں لیں۔

جواب میں میزبان ٹیم کا آغاز برا نہیں تھا۔خاص کر جب ٹیم 28 رنز کی دوری پر تھی،اس کے پاس 3 اوورز کے قریب تھے5 وکٹیں ہاتھ میں تھیں کہ ایسے موقع پر  کورٹز کمفیر نے اوپر تلے وکٹیں اڑا کر میچ بدل دیا۔نتیجہ میں ٹیم کی اننگ 7 وکٹ پر 141 تک محدود  رہی۔سوشانت مدانی نے 27 کی اننگ کھیلی۔کپتان موننک پٹیل نے 26 کئے۔کورٹز کمفر نے25 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل امریکا نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے انٹر نیشنل کرکٹ میں ہلچل مچادی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *