| | | | |

ڈیرن سیمی اکتوبر میں پاکستان آرہے،شعیب اور شاہد آفریدی بھی ساتھ

کراچی:کرک اگین رپورٹ

ڈیرن سیمی اکتوبر میں پاکستان آرہے،شعیب ملک اور شاہد آفریدی بھی ساتھ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا ایکشن لے لیا ہے۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا ہے کہ انڈر19 جونیئر لیگ  کے لئے شاہد آفریدی،ڈیرن سیمی اور شعیب ملک سمیت سپر اسٹارزکی خدمات حاصل کرلی ہیں۔رمیز راجہ 5 ویں روز دوسری پریس کانفرنس کررہے ہیں۔حکومت تبدیل ہوئے اڑھائی ماہ ہوگئے ہیں،میں بطور پی سی بی چیئرمین کام کررہا ہوں،یہ صرف پاکستان ہی میں ہوتا ہے۔اڑھائی ماہ سے اپنی سیٹ پر ہوں۔3 سال کے لئے آیا ہوں تو کیا 3 سال یہ سوال چلیں گے۔

بھارت 225 رنزکرکے بھی آئرلینڈ سے ہارتے بال بال بچا

ایک سوال کے جواب میں پی سی بی چیئرمین کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی غیر ملکی کوچز لائیں گے۔3 غیر ملکی اور 3 مقامی کوچز ہونگے۔انڈر19 لیگ میں غیر ملکی کوچز آرہے ہیں۔ڈیرن سیمی بھی ہیں۔شعیب ملک بھی ہیں اور اسی طرح  شاہد آفریدی بھی جونئیر کے ساتھ کام کررہے ہیں۔جاوید میاں داد اس لیگ کو سپر وائز کریں گے۔

یہ بڑے نام اکتوبر میں پاکستان میں انڈر19 لیگ میں ہونگے۔رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ملتان کا ذکر پھر کروں گا کہ ملتان میں آخری میچ میں 10 سے 15 ہزار فینز لوگ کھڑے تھے۔ملتان اور فیصل آباد کی لیز ہمارےپاس نہیں ہے،اس لئے بہت کام کرنے ہیں۔کراچی میں 70 کمرے بن رہے ہیں۔باقی مقامات پر بھی ہونگے۔میں روز آفس آکر یہ کہتا ہوتا ہوں کہ میرے پاس وقت نہیں ہے۔

رمیز راجہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کررہے تھے،انہوں نے پھر اعلان کیا ہے کہ 2023 میں اہم ملتان میں پی ایس ایل لے کر جائیں گے۔ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ فروری،مارچ 2023 تک ہے،وہ تو فیملی کی وجہ سے پہلے ہی جارہے تھے۔میری درخواست پر ہی رواں سیزن میں کام کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *