| | | |

راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر آسٹریلین میڈیا کے دلچسپ اندازے

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر آسٹریلین میڈیا کے دلچسپ اندازے۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ،منیجمنٹ اور میڈیا نے راولپنڈی ٹیسٹ جے لئے بنائی گئی پچ کو پہلی نظر میں دیکھ لیا ہے۔منگل کو اس کی رونمائی ہوئی ہے،جہاں ایک طرف دونوں کپتان جھکر کر بلکہ لیٹ کر پچ سمجھنے کی کوشش کررہے تھے تو دوسری طرف سٹیون سمتھ جیسے بیٹرز بھی قریب سے اس کا معائنہ کرتے رہے۔

سفید اور فلیٹ پچ دیکھ کر سب سے پہلا خیال تو یہی آتاہے کہ جیسے بیٹنگ کے لئے جنت ہو۔پیسرز کے لئے مایوس کن ہو۔سفید اور بلکہ سفید چونے سے بھری پچ پر گھاس کا نام ونشان تک نہیں تھا۔اس کے لئے اب 2 قسم کی تھیوریاں کام کریں گی۔پہلی یہ کہ یہ صرف بیٹنگ پچ ہوگی۔دوسری یہ کہ بیٹنگ پچ کے ساتھ آخری 2 روز اسپنرز کو مدد دےگی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،پاکستان آسٹریلیا کو ہراکر نمبر ون بن سکتا،ممکنہ کنڈیشنز

آسٹریلین میڈیا نے بھی اپنے اندازے لگانے شروع کردیئے ہیں۔فاکس سپورٹس نے تو حد ہی کردی۔کمال تیر مارا ہے۔فلیٹ اور سفی بلکہ سیدھی سادھی پچ کو انہوں نے روڈ بناڈالا ہے۔اس پر سائن بورڈ لگادیئے ہیں  کہ ایک جانب صوبہ سرحد کے علاقے جیوانی کا سائن بورڈ ہے،اس پر لکھا ہے کہ 32 کلو میٹر۔سیدھی طرف پاک،ایران بارڈر کا سائن بورڈ ہے۔اس پر لکھا ہے کہ 31 کلو میٹر۔

اب یہ دونوں علاقے راولپنڈی سےمیلوں دور ہیں۔گھنٹوں ک ی مسافت پر ہیں۔اس تصویر کے ساتھ 2 خیالات سمجھ آسکتے ہیں کہ ایسی آرام دہ پچ ہے کہ اس پر بیٹنگ بہت سہل ہوگی۔

دوسرا خیال یہ ہے کہ بظاہر یہ دکھائی دینے والی پچ دن میں تارے دکھاسکتی ہے اور میلوں دور اٹھاکر پھینک سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *