| | | |

ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی اسائنمنٹ،پروفیسر محمد حفیظ اسکول پہنچ گئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

File photo

ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی اسائنمنٹ،پروفیسر محمد حفیظ اسکول پہنچ گئے۔ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی آل رائونڈر محمد حفیظ ڈرائیور بن گئے۔نئی جاب ملنے پر خوش،خود ہی اعلان کیا کہ یہ ان کی پہلی اسائنمنٹ ہے،یہ کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔

محمد حفیظ کرکٹ کے آخری فارمیٹ ٹی 20 انٹر نیشنل سے بھی ریٹائر،کیریئر تمام

سابق آل رائونڈر محمد حفیظ ورلڈ کپ 2019 کےبعد سے صرف ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے تھے۔ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کھیلنے کے بعد حفیظ اس فارمیٹ سے بھی ریٹائر ہوگئے تھے۔

حال ہی میں ختم ہونے والے پی ایس ایل 7 کو بھی یادگاربناگئے۔لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آل رائونڈر نے فائنل میں اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

محمد حفیظ چیمپئن بننے کا جشن بھی مناچکے ہیں۔بدھ کی صبح انہوں نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔اس میں لکھتے ہیں کہ

ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی اسائنمنٹ مل گئی ہے۔بچوں کو اسکول ڈراپ کرنا پہلا کام ہے،یہ ذمہ داری مستقل ملی ہے۔یہ کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *