ملتان،کرک اگین نمائدہ خصوصی
ملتان کی تیز آندھی تھمنے کے بعد جب 7 بجے کے آس پاس امپائرز نے دونوں ٹیموں کو کھیلنے کا اشارہ کیا تو پاکستان کے نا ٹ آئوٹ بیٹرز شاداب خان اور خوشدل شاہ وکٹ پر پہنچ گئے،ساتھ میں ویسٹ انڈین پلیئرز بھی میدان میں داخل ہوگئے تھے۔عین میدان میں آنے کے بعد انہوں نے کھیلنے سے انکار کردیا۔واپسی کی راہ لے لی۔
ملتان،کالی آندھی کو آندھی نے گھیر لیا،میچ رک گیا
صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے میچ آفیشلز بھی میدان میں بھاگے لیکن ویسٹ انڈین فیلڈرز باہر چلے گئے۔اس طرح میچ شروع نہ ہوسکا
ادھر پی سی بی ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ 36 منٹ ضائع ہونے پر اوورز کی کٹوتی نہیں کی جاتی ہے،امپائرز نے کھلاڑیوں کو 36 منٹ ضائع ہونے کے بعد میدان میں بلایا اور انہیں کہا کہ صورتحال کا جائزہ لے لیں،اگر ممکن ہو تو کھیل لیں۔کھلاڑیوں نے صورتحال دیکھتے ہوئے معذرت کر لی۔
یہاں دیکھنے والوں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ ویسٹ انڈین فیلڈرز جب باہر جارہے تھے تو پاکستانی بیٹرز کافی دیر وکٹ پر موجود رہے۔اسی طرح امپائرز بھی آفیشل کے ساتھ وسط میدان میں کافی دیر مشاورت کرتے پائے گئے ۔