راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
امام الحق نے سنچری بناکر اپنی سلیکشن اور شان مسعود کوکھلائے جانے کی بحث خم کردی ہے۔پنڈی ٹیسٹ میں پہلےروز ہی پاکستانی بیٹرز نے آسٹریلین بائولرز کو تھکادیا ہے۔پاکستان کی اننگ 200 کے قریب ہوگئی ہے۔صرف ایک نقصان ہوا ہے۔امام سنچری کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔کینگروز پیسرز کو مدد ملی ،نہ ہی اسپنرز کو۔سوال یہ ضرور ہوگا کہ بائولنگ کی صلاحیت بھی کہیں دکھائی دی ہے یا نہیں،اس کا فیصلہ دیکھنے والے کریں گے۔
خواتین ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں ڈرامائی نتیجہ،سنسنی خیز اختتام
امام نے پہلی سنچری اسکور کی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلی سنچری بھی بڑا کارنامہ ہے۔آسٹریلیا کے خلاف آخری بار اعجاز احمد نے کراچی میں 1998 میں سنچری بنائی تھی۔
جمعہ انضمام الحق فیملی کے لئے یادگار دن بن گیا،امام نے کیریئر کے 12 ویں میچ میں سنچری کی ہے تو ادھر لاہور میں انضمام کی اکلوتی بیٹی کا نکاح نہایت سادگی کے ساتھ ہوگیا ہے۔
ادھر پشاور بم دھماکے نے انٹرنیشنل میڈیا کی فروی توجہ حاصل کی ہے۔آسٹریلین میڈیا نے یہاں تک یہ بات ہائی لائٹ کی ہے کہ ہماری ٹیم جہاں اس وقت ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے،دھماکا اس سے صرف 2 گھنٹے کی مسافت دور علاقے میں ہوا ہے،۔
پی سی بی اور پاکستان سکیورٹی اداروں کو ہر حال میں اس کا بہتر جواب فوری دنیا ہوگا،اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے،پاک آسٹریلیا سیریز متاثر نہ ہو۔