| | | | |

خواتین ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں ڈرامائی نتیجہ،سنسنی خیز اختتام

کرک اگین رپورٹ

خواتین ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں ڈرامائی نتیجہ،سنسنی خیز اختتام۔خواتین ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ نے سماں باندھ دیا۔میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈہز کے میچ نے دلوں کی دھڑکنیں تیز کردی۔دونوں ٹیموں نے پورے میچ میں جان ماری۔کیوی ٹیم آخری لمحات میں مشکل میں تھی،جب اسے جیت کے لئے 8 بالز پر 14 اسکور درکار تھے ۔منزل آسان ہوگئی،جب 6 بالز پر 6 رنزکی ضرورت تھی لیکن ویسٹ انڈیز نے آخری اوور کی 5 بالوں میں 3 کھلاڑی آئوٹ کرکے 3 رنزکی سنسنی خیز جیت اپنے نام کرلی۔کیوی بیٹر نے مسلسل 2 چوکے لگاکر آخری اوور میں منزل 6 اسکور کے فاصلے پر کی۔

ایک منٹ کی خاموشی،دونوں ممالک کے ترانے،راولپنڈی میں یادگار لمحات

ویمنز ورلڈکپ 2022 کے پہلے میچ کا ٹاس  نیوزی لینڈنے جیتا،پہلے فیلڈنگ کی۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے ہیلی میتھیو زکی سنچری کی وجہ سے9 وکٹ پر 259 اسکور کئے۔انہوں نے 119 کئے۔

جواب میں کیوی ٹیم کو کپتان صوفی ڈیوائن نے سنچری اننگ دی،وہ 108 کرنے میں کامیاب رہیں۔162 پر 6 وکٹ گنوانے والی ٹیم نے کم بیک کیا۔ کیتھی مارٹن اورجیس کیئر نے اننگ سنبھالی،میچ کو جیت میں بدلنے کی امیدیں روشن کیں۔کیتھی مارٹن آخری اوور کی دوسری بال پر 44 کرکے آئوٹ ہوئیں تو فتح 4 بالز پر 5 رنزکی دوری پر تھی۔مزید 2 وکٹیں بھی اس نے گنوادیں،اس طرح ویسٹ انڈیز نے پہلا میچ 3 رنز سے جیت لیا ہے۔کیوی ٹیم ایک بال قبل 256 کرکے آئوٹ ہوگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *