عمران عثمانی کا خصوصی تجزیہ
انڈر 19ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ میچز قریب مکمل ہوگئے ہیں،آج 22 جنوری بروز ہفتہ آخری 4میچزکھیلے جارہے ہیں،ان میں ایک مقابلہ اہم ہے۔ویسے تو میچز ایسے ہیں کہ ان سے کوارٹر فائنل کی جگہ کنفرم ہوگی لیکن ایک ایسا میچ ہے جو جاندار ہوسکتا ہے۔
انڈر 19ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،ویسٹ انڈیز کوارٹر فائنل سے باہر،سری لنکا پہنچ گیا،پروٹیز بھی ٹکٹ لے گئے
سب سے پہلے تو یہ ذکت ہو کہ گروپ ڈی کے میچز مکمل ہوگئے ہیں،یہاں سے حیران کن طور پر سری لنکا نے نمبر ون ٹیم کے طور پر کوالیفائی کیا ہے،اسی طرح آسٹریلیا یہاں سے دوسرے نمبر کی ٹیم کے طور پر آگے گیا ہے۔
گروپ سی میں چاروں ٹیموں کے 2،2میچز ہیں،آج آخری میچز میں پاکستان کا مقابلہ سب سے کمزور ٹیم، پی این جی سے ہے،جو دوں میچز ہاری ہوئی ہے،پاکستان پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جاچکا ہے۔جب کہ دوسرا میچ اس گروپ میں اہم ہے،یہ زمبابوے اور افغانستان کا ہوگا،کوارٹر فائنل سے پہلے سپر کوارٹر فائنل بن گیا ہے،جو ٹیم جیتے گی وہ کوالیفائی کرے گی،یہ میچ نہایت اہم ہوگا۔
گروپ بی سے بھارت اور جنوبی افریقا نے ٹکٹ کٹوالی ہے،پروٹیز کے میچزختم ہوئے،4پوائنٹس کے ساتھ وہ دوسری ٹیم کے طور پر جائے گا،اس لئے کہ بھارت کا آج کا آخری میچ کمزور ٹیم یوگنڈا سے ہے،اس لئے وہ نمبر ون کے طورپر آگے جائے گا۔آئرلینڈ تمام میچزکھیل کرباہر ہوچکا ہے۔
ناکام اور شرمندہ ٹیموں کا آج ٹی 20 ٹاکرا،ویسٹ انڈیز ہی میں 4 انڈر 19 ورلڈ کپ میچز میچز
گروپ اے میں بھی دلچسپ حالات ہیں،انگلینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ پہنچ چکا،میچزختم ہیں،کینیڈا تمام میچز ہارکر باہر ہوچکا،باقی 2 ٹیمیں بنگلہ دیش اور عرب امارات ہیں،دونوں کا آخری میچ آج ہوگا۔فاتح ٹیم کوارٹر فائنل کی اہل ہوگی،بنگلہ دیش دفاعی چیمپئن بھی ہے۔
اس طرح آج کھیلے جانے والے 4 میچزمیں سے 2 میچز بنگلہ دیش اور یو اے ای،جب کہ افغانستان اور زمبابوے کے مقابلے کوارٹر فائنل کا درجہ رکھتے ہیں۔
یہاں دوسری اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کا کوارل کس سے ہوگا۔پاکستان گروپ سی میں ہے،اس کا کوارٹر فائنل گروپ ڈی کی ٹیم سے ہوگا،اب گروپ ڈی کی ٹاپ ٹیم سری لنکا اور رنراپ آسٹریلیا ہیں،پاکستان اپنے گروپ میں اب تک ٹاپ پر ہے،اسکا نیٹ رن ریٹ بھی اچھا ہے،اسکا مقابلہ بھی سب سے کمزور ٹیم پی این جی سے آج ہے،99 فیصد جیتنے کے امکانات ہیں،اس لئے پاکستان ٹاپ پوزیشن کے طور پر جائے گا،اس صورت میں اس کا مقابلہ گروپ ڈی کی سیکنڈ ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا۔یہ بڑی خطرناک بات ہوگی،اس لئے کہ پاکستان آسٹریلیا سے ناک آئوٹ میچز ہمیشہ ہارتا آیا ہے،چاہے انڈر 19 ٹیم کا معاملہ ہو،چاہے سینئر ٹیم کا۔پاکستان یوتھ ٹیم کے لئے تاریخ بدلنے کا بھی چیلنج درپیش ہوگا۔اگر یہی پوزیشن رہی تو پاکستان کا کوارٹر فائنل 28 جنوری کو آسٹریلیا سے پڑے گا۔بات ہسڑی کے لے لیں یا حالیہ وقت کی،اگر پاکستان کے مقابل سری لنکا بھی ہوتا تو بھی آسان نہ تھا،اس ورلڈ کپ سے قبل یواے ای میں کھیلے گئے ایشیا کپ انڈر 19 سیمی فائنل میں پاکستان کسی اور ٹیم نہیں،بلکہ سری لنکا سے ہی ہارا تھا۔