| | | | | | | |

انڈر 19ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،ویسٹ انڈیز کوارٹر فائنل سے باہر،سری لنکا پہنچ گیا،پروٹیز بھی ٹکٹ لے گئے

کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

انڈر 19ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،ویسٹ انڈیز کوارٹر فائنل سے باہر،سری لنکا پہنچ گیا،پروٹیز بھی تکٹ لے گئے۔آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ،گروپ ڈی سے میزبان ویسٹ انڈیز کا صفایا،سری لنکا کی یوتھ ٹیم نے اہم میچ جیت کر نہ صرف کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے بلکہ آسٹریلیا کی موجودگی میں اس نے گروپ میں ٹاپ کرلیا ہے۔

جمعہ کو  باسٹری میں کھیلے گئے میچ میں اس نے میزبان ٹیم کو سخت مقابلہ کے بعد 3وکٹوں سے شکست دے دی،251 رنزکے تعاقب میں راجا پاکاسا کے 76 اور کئی کھلاڑیوں کی چھوٹی چھوٹی اننگز کی بدولت اس نے ہدف 10گیندیں قبل 7وکٹ پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل میزبان ٹیم 9 وکٹ پر 250 اسکور کرسکی۔وکہم کے نمایاں 56 اسکور تھے۔سری لنکا کے ویلاگے نے 39 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔

کورونا کا پی ایس ایل اور انڈر 19 ورلڈ کپ پر نیا حملہ،12 کے کووڈ ٹیسٹ مثبت،دوڑیں لگ گئیں

گروپ ڈی میں سری لنکا 3 میچزمیں 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ٹیم کے طور پر سپرلیگ کوارٹر فائنل میں آیا ہے،آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر کے طور پر پہنچاہے،اسے سری لنکا سے شکست ہوئی تھی،ویسٹ انڈیز ٹیم اکلوتی جیت کے ساتھ 2پوائنٹس لے سکی۔چوتھی ٹیم سکاٹ لینڈ تینوں میچز ہاری۔

گروپ بی میں جنوبی افریقا نے آئر لینڈ کوڈک ورتھ پر 153 رنزکے بھاری مارجن سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔فاتح ٹیم نے 7وکٹ پر 315 اسکور کئے،جواب میں بارش کے سبب آئرش ٹیم کو 47 اوورز میں 312 کا ہدف ملا،وہ32 ویں اوور میں 152 پر سمٹ گئے۔

گروپ بی سے بھارت اور جنوبی افریقا نے ٹکٹ کٹوالی ہے۔آئرش ٹیم کے 3میچزمکمل ہوئے،2پوائنٹس کے ساتھ اس کی یہ مہم تمام ہوئی،گروپ کا آخری میچ آج بھارت اور یوگنڈا کھیلیں گے،بھارت سرفہرست ٹیم کے طور پر ٹکٹ کٹوالے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *