ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انگلینڈ نے فینز کو پاکستانی ٹیم کی یاد کروادی بلکہ اس سے بھی کہیں آگے بڑھ کر یوں کہہ لیں کہ پاکستان کو بھلادیا،خود اس کی جگہ آگئے۔ایشز کے 5 ویں و آخری ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست کے بعد سیریز میں 0-4 کا تمغہ لگا ہے۔ساتھ ہی ایک بار پھر ٹیسٹ میچ کے ایک روز تمام 17 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم ہوا۔آسٹریلیا نے146 رنز سے کامیابی کو گلے لگایا ہے۔
آسٹریلیا 155 پر ڈھیر،انگلینڈ کی ہوبارٹ ٹیسٹ میں واپسی،ہدف پھر بھی مشکل
ہوبارٹ میں اتوار کو کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ کو جیت کے لئے 270 رنز کا ہدف ملا،اس میں اہم بات یہ تھی کہ رواں سیریز کی 10 ویں اننگ میں جاکر انگلینڈ کو 68 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا۔رائے برنز اور زک کرولی نے16 اوورز کی بیٹنگ میں کینگرز پیس اٹیک کو تھکادیا تھا۔پھر وہ ڈرامہ ہوا جس کا آسٹریلیا کو بھی یقین نہ تھا،پوری ٹیم اگلے 56 رنز میں واپس ہوگئی،آخری 9 وکٹیں 41 رنز کے اندر آخری 5 وکٹیں 23 رنزمیں قربان پوگئیں۔
کرولی36 ،رائے برنز 26 کرکے کچھ سکھی ہوئے لیکن ڈیوڈ میلان 10 اور کپتان جوئے روٹ 11 ہی کرسکے۔پھر مارک ووڈ کے 11 تھے باقی سب سنگل فیگر کو پیارے ہوگئے،پوری انگلش ٹیم 39 ویں اوور میں 124 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔
پیٹ کمنز نے 42،سکاٹ بولینڈ نے 18 اور کیمرون گرین نے 21 رنز کے عوض 3،3 وکٹیں لیں۔101 اسکور کی اننگ کھیلنے پر میچ اور 357 رنز پوری سیریز میں بنانے پر ٹریوس ہیڈ کو مین آف دی میچ وسیریز قرار دیا گیا ہے۔انگلش ٹیم پہلی اننگ میں 188 کرسکی تھی،آسٹریلیا 303 کے بعد آج پہلے سیشن کے بعد دوسری اننگ میں 155 پر گرا تھا،مارک ووڈ نے 6 آئوٹ کئے تھے۔