| | |

آئی سی سی سپریم باڈی یا تماشائی،انضمام الحق کا براہ راست سوال

 

 

کرک اگین رپورٹ

یہ بات اب اپنی جگہ درست ہوگئی ہے کہ کرکٹ کی عالمی باڈی کہاں ہے۔اس کا کیا کردار ہے،کرکٹ کو بھی فٹبال کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔سپریم باڈی جب تماشائی بن جائے اور اتنے بڑے واقعات میں خاموش تماشائی بنی رہے تو نہ صرف اس کے مقام بلکہ اس کے کام پر سوالات کھڑے ہوتے ہیںپاک نیوزی لینڈ سیریز کے حوالہ سے اس کا کردار نہایت خراب رہا لیکن یہی اس کا وطیرہ رہا ہے۔ایک عرصہ سے اس نے یہ روز رکھی ہے۔ہاں ایک بات دلچسپی سے خالی نہیں۔کمزور ملک ہو تو پابندی لگ سکتی ہے،جیسا کہ زمبابوے کے ساتھ ہوا۔جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ سال سے حکومت کے شکنجہ میں ہے،وہی زمبابوے والا الزام ہے،اس  پر کوئی پابندی نہیں لگی۔جنوبی افریقا آئی سی سی میں طاقتور گروپ کا شاید رکن ہے۔آئی سی سی کے تماشائی والے کردار پر اب انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔پاکستان کے ایک سابق کپتان کا بھی اٹیک ہوگیا ہے۔

پاکستان کوکیا کرنا چاہئے۔پی سی بی نے ابھی تک نیوزی لینڈ کے حوالہ سے باوقار انداز اختیار کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے دورے کے التوا سے پاکستان نے کلاس دکھائی ہے۔صورتحال تاحال کلیئر ہے۔سوال یہ ہے کہ آئی سی سی کا کیا کردار تھا۔پھر علم ہوا کہ 5 ملکی آئی 5 کی وجہ سے ہوا ہے۔اگر اس بات کو ذہن میں رکھاجائے تو پھر انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی نہیں آئیں گے۔سری لنکا نے بہت اچھا بیان دیاہے کہ وہ ہروقت کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔

سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی کا بیان پکڑا ہے کہ اگر غیر ملکی ٹیمیں پاکستان نہ آئیں تو نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلیں گے۔اب سوال یہ ہے کہ پاکستان ان ممالک کا دورہ کرے گا ؟یہ حالات خراب ہیں،اس لئے کہتا ہوتا ہوں کہ آئی سی سی کہاں ہے۔اس پر آئی سی سی کو رول پلے کرنا چاہئے۔صرف پاک نیوزی لینڈ سیریز کی بات نہیں۔بھارت نے پاکستان سے نہیں کھیلا،آسٹریلیا نےجنوبی افریقا کا دورہ نہیں کیا،آسٹریلیا نے افغانستان سے نہیں کھیلا۔آئی سی سی کا کوئی رول نہیں تھا۔یہ کیا بات ہوئی۔

آئی سی سی ہے کیا۔سال میں ایک ایونٹ کروایا اور بس ،یہ کیا بات ہوئی۔اس کا مطلب ہے کہ کرکٹ بھی فٹبال کی طرفا جارہی ہے کہ 4 سال بعد ورلڈ کپ کھیل لیا۔اس دوران لیگز ہوتی رہتی ہیں۔کوئی ملک کھیلے نہ کھیلے،کوئی پرواہ نہیں  ہوتی تو کیا کرکٹ کو بھی ویسا ہی بنانا ہے۔یہ بڑا مذاق ہوجائے گا۔گھر میں آکر نہ کھیلنے کی مثال تو غلط ہے۔یہاں کرکٹ کی سپریم باڈی نے کچھ کیا۔24 گھنٹوں میں سپریم باڈی نے کوئی کام نہیں کیا۔

انضمام الحق کہتے ہیں کہ کرکٹ کو نئے رخ پر لانے کی کوشش ہورہی ہے،اس سے پہلے جب ایسا ہوتا تھا تو آئی سی سی کا دبائو آجاتا تھا۔اب آئی سی سی کا کوئی زور نہیں ہے۔جنوبی افریقا کے دورے کے لئے آسٹریلیا کیوں نہیں گیا تھا۔کیا کہیں کچھ اس کا بھی کردار ہے۔میں صرف پاکستان کی بات نہیں کر رہا،تمام معاملہ خراب ہے۔نیشنل کرکٹ پر فوکس رکھنا چاہئے۔لیکگز کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔،ملک کی کوئی عزت ہوتی ہے ،ایسے واقعات سے ملک کی عزت خراب ہوجاتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *