| | | |

انگلینڈ نے دورہ پاکستان کا فیصلہ کردیا،نیوزی لینڈ بهی تیار،بریکنگ نیوز

 

کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ کے لئے اچھی خبر،انگلینڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کردیا ہے۔فیصلے سے پی سی بی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔انگلش کرکٹ ٹیم اگلے ماہ شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی اور 2 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کھیلے گی۔انگلینڈ بورڈ نے آج 20 ستمبر 2021 کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔اس سے قبل 99 فیصد یہی کہا گیا اور مانا گیا تھا کہ انگلینڈ بھی نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے دورے سےا نکار کرے گا۔

ای سی بی نے نازک ترین موقع پر پاکستان کے دورے کا اعلان کیا ہے۔علم ہوا ہے کہ انگلینڈ سے اعلیٰ سطح پر پاکستان سے رابطہ ہوا تھا اور اسے ایک واضح پیغام دیا گیا تھا۔اس کے بعد ہی انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کے دورےکا اعلان کیا گیا ہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے عین موقع پر پاکستان کے دورے سے انکار کردیا تھا اور میچ شروع ہونے سے قبل راولپنڈی میں کھیلنے سے انکار کیا ،یہی نہیں بلکہ کیویز نے پوری سیریز ہی ختم کر دی تھی اور ہوٹل کے کمروں میں اپنے آپ کو بند کرلیا۔انہوں نے پاکستانی فضائوں میں اڑنے سے انکار کیا تھا۔،

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے سے پاکستان کو 2 بڑے ریلیف مل گئے ہیں۔پہلا یہ کہ نیوزی لینڈکے دورہ پاکستان ختم کرنے کے منفی تاثر کا کاتمہ ہوگا۔دوسرا یہ کہ مستقبل قریب میں دیگر ٹیموں کے دورہ پاکستان کی راہ مکمل ہموار ہوگی۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا نے پاکستان میں مکملم سیریز کھیلنی ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ ککے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ،عالمی پلیئرز نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ انگلینڈ کا یہ فیصلہ دانش مندا نہ ہے۔یہ الگ بات ہے کہ اس فیصلے کے بعد 5 ملکی انٹیلی جنس اتحاد کے حوالہ  سے انگلینڈ کے کردار کو سمجھنا مشکل ہوگا۔یہ بات نیوزی لینڈ کے حوالہ سے کی جارہی ہے۔جس نے اسی بنیاد پر دورہ پاکستان ختم کیا۔اس اتحاد میں انگلینڈ کی ایجنسی بھی شامل تھی۔کیویز کے لئے اب ایک نیا سوال اور نیا امتحان شروع ہوگا۔

ادھر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان کے خاتمہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں موجود آئی پی ایل کھیلنے والے کین ولیمسن دورہ پاکستان میں شامل نہیں تھے لیکن انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے تفصیلات کا علم نہیں۔اتنا ضرور پتا ہے کہ تمام کھلاڑی کھیلنے کے خواہش مند تھے۔اچانک ہی سیریز منسوخ ہوئی ہے۔ کیوی ٹیم بھی تیار ہوگئی ہے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *