| | | | | |

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20،پلیئنگ کنڈیشن جاری،2 بڑی تبدیلیاں

دبئی ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20،پلیئنگ کنڈیشن جاری،2 بڑی تبدیلیاںورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے پہلی بار ایک ایسی چیز استعمال ہونے جارہی ہے جو اس سے قبل 6 ٹی 20 ورلڈ کپ  میں نہیں ہوئی۔آج کی دنیا میں یہ اتنی ضروری ایسے ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے یہ سہولت موجود نہ تھی۔اسی وجہ سے وہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ سے باہر نکال دی گئی تھی۔یہ الگ بات ہے کہ عین سیریز سے قبل کیوی ٹیم راولپنڈی سے فرار ہوگئی۔

یہی نہیں بلکہ آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کپ کی اہم کنڈیشن اور شرائط بھی بیان کردی ہیں۔اس کے مطابق ہر ٹیم کو ایک اننگ میں 2 ریویو ملیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں کم سے کم  اوورز کی شرائط مین تبدیلی کی گئی ہے،ایسے میچز جو بارش خراب موسم کی وجہ سے متاثر ہوں تو ان کے لئے گروپ سٹیج تک کم سے کم 5 اوورز فی اننگ کا ہونا ضروری ہوگا ،اس سے کم پر ڈک ورتھ پر کام نہیں کرے گا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے سیمی فائلنز اور فائنل کے لئے 10 اوورز فی اننگ کی شرط رکھی گئی ہے۔اسسے کم پر اننگ کا فیصلہ نہیں ہوگا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے 10 اوورز فی اننگ کا ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *