کراچی،کرک اگین رپورٹ
File Photo
پی ایس ایل 7 میں آج پھر ملتان سلطانز کا میچ ہے،3 میچزکی ناقابل شکست ٹیم کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹاکرا پڑے گا۔نیشل اسٹیڈیم کراچی میں آج بھی سنگل شو ہوگا۔اب تک کووڈ کے حالات نارمل ہیں، آج پھر ملتان سلطانز ،اسلام آباد سامنے،ٹاس،ٹیموں اور ممکنہ میچ کی پیش گوئی، رپورٹس میں بڑے مسائل نہیں ہیں،ایونٹ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
پی ایس ایل 7 کا لیول اب بنا،سنسنی خیز شو،ملتان سلطانز نے ٹاس کی شہنشہایت ختم کردی،فتوحات کی ہیٹ ٹرک
دونوں ٹیموں کے اب تک کے آخری 5 میچزمیں سے اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں کامیاب رہا،اہم بات یہ ہے کہ آخری میچ 21 جون 2021 کو جو کھیلا گیا تھا۔وہ ملتان سلطانز نے 31 رنز سے جیتا تھا،اب موجودہ ایونٹ میں گزشتہ رات 6 میچز کے بعد پہلا ایسا شو ہوا،جس میں ملتان ٹیم نے رنز مارجن سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔اس کا فائدہ یہ ہوا کہ ملتان سلطانز ٹاس کی قید یا اس کی لازمی فتح کی ذہنی کیفیت سے باہر نکل آئی ہے۔
اسلام آباد ٹیم نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے اور وہ بھی ناقابل شکست ہے،اس لئے دونوں میں سخت مقابلہ کی توقع ہے۔ٹاس کا سکہ اب بھی اہم ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم ٹاس جیت سکتی ہے؟فیصلہ وہی پہلے فیلڈنگ کا ہوگا۔اہم بات یہ ہے کہ دوسری ٹیموں کی نسبت اسلام آباد کے پاس اچھے پیسرز موجود ہیں،وہ بعد میں بائولنگ کرکے زیادہ کراگر ہوسکتے ہیں۔یہ بات یاد رکھنے کی ہوگی۔اسی طرح یونائیٹڈ کے پاس آخرتک اچھی بیٹنگ لائن ہے،وہ 25 بالز پر 50 کرجائیں گے۔
ملتان سلطانز کے پاس پیسرز میں ڈیوڈ ویلی کے علاوہ کوئی زیادہ اچھا نہیں جارہا،البتہ اسپنرز میں کمال بلکہ جمال حاصل ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ ملتان سلطانز کے کپتان آج ٹاس جیت سکتے ہیں اور شاید کل والے تجربہ کو آج ازخود ہی دہرادیں اور پہلے بیٹنگ کرکے جیتنے کی کوشش کریں۔سلطانز آج بھی جیت سکتے ہیں،اس کے باوجود یہ کہ کاغذوں میں وہ زیادہ مضبوط نہیں ہیں۔ویسے کپتان شاید ہی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا رسک لیں،ابھی یہ روایت شروع ہی نہیں ہوئی ہے۔
دونوں کے باہمی مجموعی مقابلوں میں اسلام آباد کو معمولی برتری حاصل ہے۔9 میچزمیں سے اسلام آباد نے 5 اور ملتان نے 4 میں فتح نام کی ہے۔