کرک اگین رپورٹ
دنیائے کرکٹ میں آج جمعہ کے روز 2 گھنٹے کے اندر 3 ایک روزہ انٹر نیشنل میچز کھیلے جارہے ہیں،ان میں سے ایک فائنل ہے۔دوسرا ایک ٹیم کے لئے ڈو آرڈائی ہے،تیسرا سیریز کا آغاز ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے 2 بجے کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز شروع ہونگے۔
کپتانی چھوڑ کر کوہلی کی قسمت بدلی نہ بھارت کی روش،جنوبی افریقا نے پہلا ون ڈے جیت لیا
سب سے پہلے اس میچ کا ذکر کرتے ہیں جس کا پہلے آغاز ہوگا۔یہ کرکٹ کی 2 چھوٹی ٹیمیں ضرور ہیں،ان میں افغانستان کے کیا کہنے جو اپنی بلا کی پرفارمنس کی بنیاد پر آئی سی سی ایونٹ میں براہ راست کوالیفائی کرنے لگا ہے،اس کی ہوم سیریز اس بار دوحا میں ہورہی ہے۔نیدر لینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔
دوسرا میچ اہم ہے۔بھارت 20 روز قبل تک جنوبی افریقا میں پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر راج کررہا تھا،تاریخ کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب تھا،پھر 20 روز گزرے،سب کچھ بدل گیا۔ٹیسٹ سیریز ہاردی۔3 ون ڈے میچز کا پہلا میچ بھی نہ جیت سکا،آج پرل میں ہونے والا میچ اس کے لئے یوں اہم ہے کہ فتح سے تیسرے میچ کی اہمیت بنے گی،ساتھ میں ٹیم کاوقار بھی بلند ہوگا۔ادھر جنوبی افریقا اسی میچ میں جیت کے ساتھ اپنی ون ڈے ٹرافی کی کنفرمیشن کا خواہش مند ہوگا۔دونوں ٹیمو ں میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ویرات کوہلی توجہ کا مرکز ہونگے۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے گی۔موسم کرکٹ کے لئے آئیڈیل ترین ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
دنیائے کرکٹ کے لئے 48 گھنٹوں میں دوسرا بڑا سرپرائز،سری لنکا زمبابوے سے ہارگیا
ادھر دن کا تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ سری لنکا کے لئےعزت کا بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔2019 سے ہوم گرائونڈز میں بنگلہ دیش،ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا سے ایک روزہ سیریز جیتنے والی میزبان سری لنکن ٹیم زمبابوے سے ون ڈے سیریز کی شکست کے خطرے سے دوچار ہے۔زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں 300 سے زائد اسکور بناکر کامیابی رقم کی تھی،اس کے لئے بڑی ٹیسٹ ٹیم کے سامنے ان ڈے سیریز کا فائنل کھیل جانا بڑی بات ہوگی۔پالی کیلے کا موسم صاف رہے گا،فلیٹ پچ ہوگی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔سری لنکا کو اگلی شکست ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں خسارے کا سبب بنے گی۔