| | | | |

آخر،آخرکار کراچی کنگز فاتح،لاہور قلندرز جیتا ہوا میچ وسیم اکرم کی وجہ سے ہارگیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

آخر،آخرکار کراچی کنگز فاتح،لاہور قلندرز جیتا ہوا میچ وسیم اکرم کی وجہ سے ہارگیا۔کراچی کنگز نے بھی ناقابل یقین جیت اپنے نام کرلی۔پی ایس ایل7 میں اس نے ایک ہارا ہوا میچ جیتلیا،لاہور قلندرز ہوم گرائونڈ میں 150 کاتعاقب کرتے ہوئے صرف127 رنزکرسکی ،اس کی 9 وکٹیں گرگئیں۔اس طرح کراچی کنگز نے 22 رنز سے میدان مارلیا۔کنگز کی جیت میں صدر فرنچائز کراچی کنگز وسیم اکرم کا ہاتھ رہا،ان کی ہدایات پربائولرز نے مکمل عمل کیا،جس وقت 3 اوورز کا کھیل باقی تھا،انہوں نے ابئونڈری پر جاکر اپنے بائولر کرس جارڈن کو خاص ہدایات دیں،جس کے بعد جارڈن نے آخری اوور کی ہربال ہی قریب یارکر کردی۔

ابھی تو لاہور قلندرز کو راشد خان کی خدمات حاصل ہیں،انہوں نے جمعہ کو کراچی کنگز کے خلاف پرفارم بھی کیا لیکن اس کے باوجود قلندر کو  150 رنزبھاری پڑگئے۔ابھی تو پلے آف کے مراحل بھی آنے ہیں،راشد خان ٹیم کو مزید ایک میچ دستیاب ہونگے،اس کے بعد قلندرز کو ان کے بغیر کھیلنا ہوگا،راشد خان ٹیم جوائن کرنے بنگلہ دیش جارہے ہیں،جہاں افغانستان کی سیریز شیڈول ہے۔

جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز ٹیم پہلے کھیل کر صرف149 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اننگ کی ایک بال ابھی باقی تھی۔بابر اعظم نے سب سے زیادہ 39 اسکور کئے۔زمان خان نے 16 اور راشد خان نے 17 رنز دے کر 4،4 آئوٹ کئے۔

بظاہر 150 کا ہدف پاکٹ میں تھا،اس سے قبل کے میچ میں سلطانز کے بنائے گئے 245 اسکور کے سامنے یہ کچھ بھی نہ تھے لیکن قلندرز کی اننگ تباہی کے ساتھ شروع ہوئی۔سب سے بڑے اور ایونٹ کے ٹاپ اسکورر فخرزمان1،عبد اللہ شفیق 8،کامران غلام 13 کرکے چلے گئے۔فل سالٹ 8 کرسکے،امیدوں کے مرکز محمد حفیظ 33 کر کے رن آئوٹ ہوئے تو تماشائیوں سے بھرے قذافی اسٹیڈیم کے فل ہائوس کو سانپ سونگھ گیا۔64 پر آدھی ٹیم باہر ہوچکی تھی۔ایسے میں  ڈیوڈ ویزا اورہیری بروک کا اکٹھ ہوا۔دونوں نے اسکور بڑھایا لیکن ایریج بڑھنے کے باعث ڈیوڈ ویزا کا ویزا بی لاہور کو نہ بچاسکا۔

کراچی کنگز نے مسلسل 8 شکستوں کے بعد ایونٹ کی پہلی کامیابی اپنے نام کی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے چھبیسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میچ میں شکست کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم دس پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

شاہ نواز دھانی کو امپائر علیم ڈار کے پکڑنے کی کوشش،نسیم شاہ نے بیٹ اٹھالیا،قہقہے

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 150 رنز کے تعاقب مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بناسکی۔ فاتح ٹیم کے میرحمزہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور عبداللہ شفیق پر مشتمل لاہور قلندرز کی ان فارم اوپننگ جوڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور محض 10 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔دونوں بیٹرز کو میر حمزہ نے آؤٹ کیا۔

جس کے بعد تجربہ کار بیٹر محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کی کمان سنبھالی اور تیسری وکٹ کے لیے کامران غلام کے ہمراہ 42 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالادینے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 33 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ کامران غلام نے13 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کی آدھی ٹیم 64 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ایسے میں ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروک نے چھٹی وکٹ کے لیے 55 رنز کی شراکت قائم کی۔

لاہور قلندرز کو جیت کے لیے آخری 12 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے تاہم میرحمزہ نے ایک ہی اوور میں دو سیٹ بیٹرز ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروک کو آؤٹ کرکے میچ میں کراچی کنگز کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ڈیوڈ ویزے 31 اور ہیری بروک 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

میرحمزہ نے چار جبکہ کرس جارڈن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی پوری ٹیم نوجوان فاسٹ باؤلر زمان خان اور لیگ اسپنر راشد خان کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت 19.5 اوورز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اوپنر شرجیل خان 39رنز بناکر نمایاں رہے۔ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے باقی چار بیٹرز لوئس گریگری 27، قاسم اکرم 26 اور روحیل نذیر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زمان خان اور راشد خان نے بالترتیب 16 اور 17 رنز کے عوض چار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *