کولمبو،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیاکوایک اور دھچکا،سابق کپتان بھی دھوکے میں۔دورہ سری لنکا میں آسٹریلیا کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔سٹیون سمتھ کے بعد ایک اور کھلاڑی ان فٹ ہوگئے ہیں۔ٹریوس ہیڈ 5 ویں اور آخری ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔کینگروز 5 میچزکی سیریز پہلے ہی ہارچکے ہیں۔ہیڈ کی پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
لیڈز ٹیسٹ آج سے،سٹورٹ براڈ اہلیہ کے ٹیسٹ پر کیوں خوش
ادھر آسٹریلیا کے سابق کپتان،سینئر کھلاڑی سٹیون سمتھ نے ایک نئی بات کردی ہے۔سری لنکا میں بیٹھ کر انہوں نے پاکستانی بائولرز کی ریورس سوئنگ کی تعریف کی ہے،کہا ہے کہ شاہین آفریدی اور حسن علی کی کوالٹی بالز کھیلنے کا تجربہ ہوا۔ریورس سوئنگ میں پاکستانی بائولرز کا خاص ملکہ ہے۔
سٹیون سمتھ نے اچھی تعریف کی ہے ،شاید وہ یہ بھول گئے ہیں یا دھوکے میں ہیں کہ سری لنکا میں ایک اور ماحول ہے۔وہاں اسپنرز موجود ہیں۔دونوں ٹیسٹ میچز گالے میں ہیں،اسکی پچز اسپنرز کے لئے سازگار ہوا کرتی ہیں۔ون ڈے سیریز میں بھی انہیں اسپنرز سے ہی مشکلات پیش آئی ہیں۔
سری لنکا اور آسٹریلیا کا 5 واں ایک روزہ میچ کل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز 29 جون سے شروع ہوگی۔ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔