لاہور،کرک اگین اسپیشل رپورٹ
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،دونوں ممالک کے سابق ہیروز،اہم شخصیات،بڑی تقریب کے منصوبے،بریکنگ نیوز۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ہوم ٹیسٹ سیریز کو یادگار بنانے کے لئے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس کے لئے وہ کچھ ہورہا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔پی سی بی ایسا کرنے میں اگر کامیاب ہوگیا تو یہ ایک منفرد اور بڑا کارنامہ ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اگلے ماہ کے شروع میں پہلے میچ کے ساتھ آگے بڑھے گی،اس کا مارچ کے آخر میں تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائےگا۔پی سی بی 1998 کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے دونوں ممالک کے اس وقت کے کرکٹرزکی فہرست مرتب کرلی ہے،انہیں آنے والی سیریز کے تیسرے میچ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی،یہی نہیں بلکہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز تاریخ کے کامیاب ہیروز کو بھی الگ سے بلایا جارہا ہے۔یہ کھلاڑی ہر میچ میں موجود ہونگے۔انہیں کمنٹری بکس تک رسائی ہوگی،وہ میچ کے دوران ماضی کی سیریز کا ذکر کرتے ہوئے اپنے تجربات شیئر کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کے بھی انتظامات شروع کردیئے ہیں کہ ماضی کے ہیروز اور موجودہ آسٹریلین و پاکستانی کھلاڑیوں کی وزیر اعظم پاکستان سے ایک تفصیلی نشت ہوگی،اسے ایک تقریب کی صورت میں بھی سجائے جانے کیا طلاعات موجود ہیں جو پوری دنیا میں نشر ہوگی۔
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،کینگروز پہلی بار وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر کچھ نئے ایوارڈز کے اجرا کا بھی فیصلہ کرلیا ہے،یہ سلسلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دوروں تک رہے گا۔اس کے بعد اسے مخصوص بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز پاکستان میں 1956 سے شروع ہوئی ۔آسٹریلیا نے 1998 تک پاکستان کے 8 دورے کئے۔اس دوران یہاں پرفارم کرنے والے پلیئرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کچھ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔آسٹریلیا سے ان پلیئرز کو خاص طور پر بلایا جائے گا جو پاکستانی سرزمین پر اپنی یادگار پرفارمنس کے اچھے نقوش چھوڑ گئے تھے۔
آئی پی ایل کےلئے آسٹریلین پلیئرزکو نئی حیران کن ہدایت،آج ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز
اہم سوال یہ ہوگا کہ ایسے کتنے سابق آسٹریلین پلیئرز تیار ہوسکیں گے جو پاکستان آنے کی حامی بھریں،یہ بھی دیکھنا ہوگا۔یہ بھی ممکن ہے کہ جو نہ آسکے،ان کی نمائندگی کا اعلامتی حق آسٹریلیا کے آنے والے موجودہ پلیئرز کو دے کر ان کو ایوارڈز دیئے جائیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ ترین شخصیت کی ٹیبل پر یہ منصوبہ موجود ہے،ابتدائی طور پر اس کے پلان سیٹ ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز کی لسٹیں نکال لی گئی ہیں۔وہ پلیئرز جو دنیا سے رخصت ہوگئے،ممکن ہے کہ ان کے نام سے ایک ایوارڈ شروع کیا جائے۔
گریگ چیپل نے آسٹریلیا کےدورہ پاکستان پر اہم بیان دے دیا،فیصلے میں کلیدی کردار ہوگا
پی سی بی کو اس سب کے لئے کچھ سکیورٹی منطوری درکار ہوگی۔ساتھ میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز کی وہ فہرست جو پاکستان آنے کے لئے حامی بھریں۔پی سی بی نے اس کے ساتھ ساتھ کرکٹ آسٹریلیا،انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ دیگر کرکٹ ممالک کے اہم عہدیداروں کو بھی دعوت دینے کی تجویز تیار کی ہوئی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24 بارس بعد تاریخی سیریز ہونے جارہی ہے۔اس کی کامیابی کے بعد اسی سال نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے بھی پاکستان کے دورے کرنے ہیں۔انگلش ٹیم 17 اور کیوی ٹیم 20 برس بعد پاکستان آئے گی۔