| | | | | | | |

گریگ چیپل نے آسٹریلیا کےدورہ پاکستان پر اہم بیان دے دیا،فیصلے میں کلیدی کردار ہوگا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان نے افغانستان کو 52 پر ڈھیر کردیا

سابق آسٹریلین کرکٹر وکمنٹیٹر این چیپل نے پاکستان اور آسٹریلیا سیریز پر بڑا فیصلہ دے دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کو دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم نصیحت کردی۔ساتھ میں پاکستان،اس کے میدان،ہوٹلز،عوام اور کرکٹ کے بارے میں اہم جملے بولے ہیں۔

این چیپل کہتے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا اپنے ان پلیئرز کو فوری انگیج کرے اور اعتماد میں لے،جنہوں نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔یہ کھلاڑی بے فکر ہوکر جائیں،انہیں بورڈ اور کرکٹرز ایسوسی ایشن بیک کرے۔میں ضمانت دیتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ کے لئے ایک محفوظ ملک ہے،وہاں کے میدان،فائیو سٹارز ہوٹلز بہت اچھے ہیں۔ملک میں کرکٹ مقبول ہے۔عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں۔

این چیپل کہتے ہیں کہ آسٹریلیا نے 2 عشروں سے بھی زائد عرصہ کے بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور ملک،بورڈ وپلیئرز بے فکر ہوکر اس کمٹمنٹ کو پورا کریں۔وہاں جاکر کھیلیں۔انجوائے کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے فروری 2022 کے آخر سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔تینوں فارمیٹ کی مکمل سیریز کھیلنی ہیں۔رواں صدی میں آسٹریلیا کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *