| | | |

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر،فارم درد سر بن گئی

کیرنز،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر،فارم درد سر بن گئی۔فارم کی بحالی مسئلہ بن گئی،آسٹریلین محدود اووز ٹیم کے کپتان ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔اس  طرح ایرون فنچ نے اپنے آپ کو ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکی کپتانی تک محدود کردیا ہے۔

کیرنزمیں اتوار کی صبح آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنشنل کرکٹ میں ون ڈے کو الوداع کردیا ہے۔آج نیوزی لینڈ کے خلاف کیرنز کا میچ ان کے کیریئر کا آخری ایک روزہ میچ ہوگا۔

ایرون فنچ کے لئے رواں سال ون ڈے کرکٹ کا ڈرائونا خواب بن گیا۔2022 میں 13 میچزمیں وہ صرف169 اسکور کرسکے۔آخری 7 اننگز میں تو26 رنز ہی لے سکے ہیں۔

ایرون فنچ کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ زمبابوے سیریز سے قبل ہی کرلیا تھا،اس کے بعد مسلسل 5 میچزمیں ناکامی نے پختہ کیا،اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ بھارت میں اگلے سال شیڈول 50 اوورز ورلڈکپ میں کپتانی کرنا میراآخری ہدف تھا،لیکن اب  مجھے لگتا ہے کہ وہ میری رینج سے باہر ہے،اس لئے میں ایک روزہ کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔کرکٹ آسٹریلیا،فینز اور سپورٹر کا شکریہ۔

فارم کی ٹینشن،ایک کی کپتانی گئی،دوسراریٹائر،تیسرا جانے والا،بابر اعظم پریشان

ایرون فنچ 2013 میں ڈیبیو کرگئے تھے۔2014 میں انہیں ٹی 20 کی کپتانی کے لئے نامزد کیا گیا۔2016 میں ایک روزہ کرکٹ کی کپتانی سٹیون سمتھ ون ڈے کے لئے کپتان بنے،2018 میں بال تیمپرنگ واقعہ کے بعد ایرون فنچ کو آسٹریلیا کی محدود اوورز ٹیم کا مستقل کپتان بنادیا گیا۔141 ایک روزہ میچزمیں انہوں نے 5401 اسکور کیا ہے۔40 کے قریب کی اوسط ہے۔17 سنچریز کے ساتھ آسٹریلیا کے تیسرے  زیادہ سنچری کرنے والے پلیئر ہیں۔رکی پونٹنگ کی 29،ڈیوڈ وارنر اور مارک واہ کی 18،18 سنچریز ہیں۔پاکستان،بھارت اور انگلینڈ کے خلاف قابل رشک ون ڈے ریکارڈ ہے،انہوں نے 48 سے 50 کر درمیان کی اوسط سے ان ممالک کےخلاف بیٹنگ کی ہے۔آسٹریلیا کے  لئے65 ون ڈے اور متعدد ٹی 20 میں  میں کپتانی کرنے والے دنیا کے تیسرے ٹاپ کھلاڑی ہیں۔35 جیتے ہیں۔27 میں ہارے ہیں۔

وہ ٹی 20 میں قیادت جاری رکھیں گے،اگلے ماہ اپنے ملک میں دفاعی چیمپئن کپتان کے طور پر میگا ایونٹ میں شریک ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *