ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں شکست و ریخت کے آثار نمایاں ہیں،پے در پے شکستوں کے ساتھ میڈیا کی تنقید نے حالات خراب کردیئے ہیں۔اوپر سے کپتان جوئے روٹ نے اپنی غلطیوں کا کھلا اعتراف کرکے کمزور حکمت عملی اور غلط سلیکشن جسی احمقانہ غلطیوں کو تسلیم کیا ہے۔یہی نہیں ساتھ میں یہ بھی بولا ہے کہ یہ غلطیاں دہرائی گئی ہیں،اس سے قبل برسبین ٹیسٹ میں بھی یہی کچھ ہوا تھا۔
اگلا سٹاپ ایم سی جی،باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے انگلش کپتان نے کچھ پتے نکال لئے،ریکارڈ بھی بہتر۔انگلینڈ اب باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے حکمت عملی بدل رہا ہے۔26 دسمبر سے آسٹریلیا کے خلاف 5 میچزکی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میلبورن میں شروع ہوگا۔ایم سی جی میں مہمان ٹیم یا تو یہ سیریز یہاں پر ہی ہارجائے گی اور یاپھر یہاں سے کچھ فائٹ بیک کی جانب جائے گی۔روٹ ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی لارہے ہیں۔
جوئے روٹ نے سارا مبلبہ پیسرز پر بھی ڈالا ہے۔انگلینڈ کے لئے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے دونوں تجربہ کار پیسرز جمی اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔
انگلینڈ زبردست مزاحمت کے بعد ہارگیا٫فینز پر پابندی،ایک اور نسل پرستی کا چیپٹر اوپن
آسٹریلیا کے دیگر سنٹرز کے مقابلہ میں ایم سی جی کا میدان انگلینڈ کے لئے زیادہ اچھا نہیں تو پھر برا بھی نہیں ہے۔یہاں کھیلے گئے 56 میچزمیں سے اس نے 20 میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔28 میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔8 ہی میچز ڈرا ہوئے ہیں۔2017 کے آخری دورہ آسٹریلیا میں یہاں کھیلا گیا میچ ڈرا رہا تھا۔2013 میں اگر آسٹریلیا میلبورن میں جیتا تھا تو 2010 کی ایشز میں انگلینڈ نے یہاں میدان مار لیا تھا۔رواں صدی میں کھیلے گئے 5 میچزمیں سے آسٹریلیا نے 3 جیتے ہیں۔ایک ہارا ہے اور ایک میچ ڈرا کھیلا ہے۔
جوئے روٹ الیون کو اس سنٹر سے کم سے کم اچھے سلوک کی توقع ضرور ہے۔گزشتہ دورے میں اس وقت کے کپتان ایلسٹر کک نے تاریخی اننگ کھیلی تھی تو اس بار جوئے روٹ سے توقع کی جارہی ہے۔یہ اس لئے بھی ہوگی کہ ایک تو وہ اپنے کلینڈر ایئر میں 1788 اسکور کو ٹچ کرکے محمد یوسف کا 15 سالہ پرانا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کریں۔دوسرا انگلینڈ کی کسی طرح اس سیریز میں واپسی یقینی بنائیں۔جوئے روٹ کو محمد یوسف کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے 158 رنزکی ضرورت ہے۔ان کے پاس ایم سی جی ٹیسٹ کی 2 ہی اننگز باقی ہیں۔روٹ آسٹریلیا میں 13 واں میچ کھیلیں گے۔اب تک کبھی سنچری نہیں کرسکے ہیں۔
ادھر آسٹریلیا نے اگلے 3 میچزکے لئے اپنے 15 کھلاڑی فائنل کرلئے ہیں۔پہلے 2 میچزکے اعلان کردہ اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔کووڈ کے خوف و احتیاط کے پیش نظر ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے والے پیٹ کمنز دوبارہ کپتان بنیں گے۔