| | | | | | | | | | |

انگلینڈ زبردست مزاحمت کے بعد ہارگیا٫فینز پر پابندی،ایک اور نسل پرستی کا چیپٹر اوپن

ایڈیلیڈ ۔کرک اگین رپورٹ

کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنے ہی سابق کپتان اور بورڈ ڈائریکٹر گریم اسمتھ کے خلاف انکوائری لانچ کردی ہے۔ان کے ساتھ کوچ مارک باؤچر اور سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا نام بھی شامل ہے۔بورڈ اس رپورٹ کی بنیاد پر ایکشن لے رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تینوں نسل پرستی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ اور انڈر 19ورلڈ کپ کے لئے روانہ ہورہی ہے ۔ٹیم دونوں ایونٹس کے بعد واپسی کرے گی۔ابھرتے ہوئے کھلاڑی قاسم اکرم نے 2 ٹرافیز کے ساتھ وطن واپسی کی بات کی ہے۔

ادھر سنچورین میں بھارت جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ میں کرکٹ فینز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔26 دسمبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ کا انعقاد خالی میدانوں میں ہوگا۔

پی ایس ایل ٹرافی کی تلاش،لاہورقلندرزکا 8واں نیا کپتان،فیصلہ ہوگیا،نام بھی آگیا

لاہور قلندرز نے اپنے نئے آفیشل کپتان کی منظوری دے دی ہے۔رسمی اعلان ہوا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

آسٹریلیا نے آخر کار انگلینڈ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 275 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں برتری ڈبل کرلی ہے۔پنک بال میچ کے آخری دن مہمان ٹیم کے بیٹرز جوس بٹلر 26 اور کرس واکس 44 اسکور نے زبردست مزاحمت کی ۔بٹلر نے 207 بالز کھیل کر میچ تیسرے سیشن میں داخل کردیا۔اس سےڈرا کی امید بھی بندھی جب 20 اوورز سے کم کی بیٹنگ باقی تھی,انگلش ٹیم 192 پر گرگئی۔لبوشین ہیرو قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *