| | | |

ایشیا کپ کس کا،سری لنکن کیک کاٹ گئے،ثقلین کا موقف

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر گرین کیپس کے فینز خاصے اداس ہوگئے ہیں۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک خاتون فین نے کہا ہے کہ کبھی آف ڈے بھی ہوجاتا ہے ،کوئی بات  نہیں ،سری لنکا سے ہارگئے لیکن کپ ہمارا ہے،اس کے ساتھ ہی وہ مسکراپڑیں۔یہ انٹرویو معروف صحافی سہیل عمران نے کیا ہے۔

ادھر پاکستانی کپتان بابر اعظم اور کھلاڑی شکست پر افسردہ تو ہوئے لیکن پریشانی کی کوئی بات نہ  تھی،گرائونڈ سے ٹیم ہوٹل جاتے بابر اعظم مسکراتے رہے اور اشارے کرتے رہے۔

حسن اور افتخار کیچ کے چکر میں تصادم سے محفوظ،شرمندگی مٹانے کا انوکھا کام کیا

سری لنکن ٹیم نے فتح کا جشن کچھ یوں منایا کہ ان کے کپتان داشن سناکا کی برتھ ڈے بھی تھی،میچ کےفوری بعد گرائونڈ میں کیک کاٹاگیا۔کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ ٹیم میں تبدیلیوں کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،فائنل میں ہم فل سٹرینتھ کے سا تھ واپس آئیں گے۔

پاکستانی کپتان اور امپائر میں تکرار کیوں،کون جیتا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *