دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ کی نیوٹرل مقام پر تیاری کا آغاز ہوگیا۔آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کے آغاز کے باوجود ایشیا کپ کی سری لنکا میں ہونے کی امیدیں ختم ہوتی جارہی ہیں،اس لئے کہ ایک ملک میں اس کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔کرک اگین نے آئی پی ایل فائنل کے دوران یہ خبر بریک کی تھی کہ ایشیا کپ سری لنکا سے باہر منتقل ہوجائے گالیکن انٹرنیشنل میڈیا میں یہ بات کی گئی کہ سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل سے درخواست کی ہے کہ ملینز ڈالرز کے منافع بخش ایونٹ کو کہیں منتقل نہ کیا جائے تاکہ سری لنکا اپنے ملکی اقتصادی حالات میں اس سے منافع دینے کا سبب بنے۔یہ بات درست تو تھی لیکن اب 6 جون کی صبح ایک اور بڑی نیوز بریک ہوئی ہے۔
ایشیا کپ کا فیصلہ ہوگیا،بابر اعظم سعودی عرب روانہ،غیر ملکی کرکٹر پاکستان میں
گلف نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ کی سری لنکا سے منتقلی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔میزبانی کے امیدوار 2 تھے ۔ایک متحدہ عرب امارات۔دوسرا بنگلہ دیش۔اب صرف ایک ہی ہوگا اوروہ متحدہ عرب امارات ہوگا۔وہاں ایونٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
گلف نیوز نے ایشین کرکٹ کونسل اور اپنے ملک کے بورڈ کے سورس کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔رسمی اعلان ہونا باقی ہے۔سری لنکا،آسٹریلیا سیریز کو بھی مانیٹر کیا جائے گا لیکن جلد ہی اس کا بھی اعلان ہوجائے گا۔
ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہے،اب اس کی تاریخوں میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔