دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2022 میں آج کا میچ،بھارت بمقابلہ ہانگ کانگ۔کیا مقابلہ ہوسکتا۔کہاں پاکستان بمقابلہ بھارت اور کہاں ہانگ کانگ بمقابلہ بھارت۔گروپ اے کا یہ میچ بظاہر آسان اور سیدھا دکھائی دیتا ہے لیکن ایک ٹیم جو کوالیفائر مراحل سے یہاں تک آئی ہو،اسے مکمل نظر انداز کرنا آسان نہیں ہے۔خاص کر ایشیا کپ تاریخ بھی جب تعاقب میں ہو۔بھارت بھی ایسی غلطی ہرگز نہیں کرے گا،اسے بہت محتاط ہوکر یہ میچ کھیلنا پڑے گا۔
گزشتہ ایشیا کپ میں 18 ستمبر 2018 کو اسی دبئی میں گروپ اے کا میچ تھا اور میچ نمبر 4 تھا،آج بھی ایسا ہی ہے۔گروپ اے ہے۔بھارت اور ہانگ کانگ ہیں۔میچ نمبر 4 ہی ہے۔مقام بھی وہی دبئی ہے۔بس فرق یہ ہے کہ 2018 کا ایشیا کپ 50 اوورز فارمیٹ کا تھا،اب ٹی 20 فارمیٹ میں ہے۔4 برس قبل بھارت کا سانس خشک ہوگیا تھا۔ایک بڑی ہار بلکہ عبرتناک شکست سامنے تھی۔ٹیم پہلے کھیلی۔7 وکٹ پر 285 رنزبناسکی۔شیکھر دھون نے 127 کی اننگ کھیلی۔ہانگ کانگ میں اب بھی شامل بلکہ اب تک کے 9 وکٹ کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر بائولر احسان خان تب بھی تھے،انہوں نے روہت شرما اور ایم ایس دھونی جیسے پلیئرز کی وکٹیں لیں۔
ایشیا کپ 2022،گروپ سٹیج پر ہی سیمی فائنل مرحلہ آگیا
جواب میں ہانگ کانگ نے 34 اوورز میں 174 رنزکا اسٹینڈ لیا تھا۔اب 96 بالز پر 114 رنزکی ضرورت تھی۔10 وکٹیں ہاتھ میں تھیں۔اوپنرز کے آئوٹ ہوتے ہی ناتجربہ کاری افغان ٹیم کے آڑے آئی اور ٹیم 8 وکٹ پر 259 رنزبناسکی۔بھارت بمشکل26 رنز سے جیت پایا۔یزوندر چاہل اور خلیل احمد نے 3،3 وکٹیں لیں۔
آج ہانگ کانگ کے تجربہ میں اضافہ ہوا ہے،۔ٹیم میں ہارڈ ہٹرز بھی ہیں اور کلاسیکل بائولرز بھی۔دنیا کو وہ کردکھانے کی آرزو کرتے ہیں۔بھارتی ٹیم اگر ہاری تو پھر دیکھنا ہوگاکہ کیسے ہاری ہے۔پھر پاکستان کے لئے بھی ہانگ کانگ مسئلہ بن جائے گا،ایسا نہ ہو کہ ہانگ کانگ اپنے چکر میں روایتی حریفوں میں سے کسی ایک کا ماقم لے لے اور دنیا کے لئے ایشیا کپ شروع سے بے مزہ بنادے۔بھارتی ٹیم کو جیت کےلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔
بھارت اور ہانگ کانگ گروپ اے کایہ میچ شام 7 بجے کھیلیں گے۔بھارت کا یہ گروپ اسٹیج کا آخری اور ہانگ کانگ کا پہلا میچ ہوگا۔