| | | | |

ایڈیلیڈ اوول کے پچ ماسٹر کی کل پاکستان آمد

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

Image by PCB

ایڈیلیڈ اوول کے ہیڈ کیوریٹر، ڈیمیئن ہوف 15 جولائی بروز جمعہ کو لاہور پہنچیں گے۔ وہ 28 جولائی تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ کراچی، ملتان اور راولپنڈی بھی جائیں گے۔

کائونٹی کرکٹ،محمد عباس کی ایک اور شاندار پرفارمنس

معروف ڈیمیئن ہوف اس فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔اس دوران وہ مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے۔

وہ ان کیوریٹرز اور کوچز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے پچز کی تیاری پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔پی سی سی نے اس کا آفیشلی اعلان کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *