| | |

ایک اور آل رائونڈر زخمی،فہیم اشرف قومی ٹی 20 کپ سے باہر

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

PCB Image,File Photo

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اور آل رائونڈر ان فٹ ہوگئے ہیں ۔جاری ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میچ کےدوران پیش آیا ہے۔فہیم اشرف ان فٹ ہوگئے ہیں۔اتفاق سے وہ سنٹرل پنجاب کے کپتان ہیں۔

آل رائونڈر کے پی کے کے خلاف میچ کے دوران بال لگنے سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ڈاکٹرز نے ان کو 12 روزہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ان کی جگہ اسد رضا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔شاہین شاہ پہلے ہی ان فٹ ہیں۔نسیم شاہ کو بھی معمولی جھٹکے لگے ہیں۔ وسیم جونیئر بھی ٹھیک نہیں ہیں۔اس طرح اگر مستقبل قریب میں پاکستان کو بیک اپ پلیئرز کی ضرورت پڑی تو ایک زمانہ میں ٹیم کے ساتھ رہنے والے فہیم اشرف فی الحال غور کے قابل نہیں رہیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *