گالے،کرک اگین رپورٹ
Image Source,Twitter,File Photo
ٹیسٹ کرکٹ ترقی پر ہے۔نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کےتینوں میچزکےنتائج یوں خلاف توقع آئے کہ میزبان انگلینڈ نے چوتھی اننگ میں 250 سے زائدکے اہداف حاصل کئے۔ایسا عام طور پرمشکل ہوتا ہے۔چونکہ ہو گیا تو کرکٹ فینز کی توجہ ہوئی۔پھر آسٹریلیا نے سری لنکا میں پہلا ٹیسٹ جس اندازمیں اڑھائی روز سے بھی کم وقت میں جیتا،یہ بھی اتنا آسان نہ تھا۔شائقین متوجہ ہوئے۔حال ہی میں بھارت کی جانب سے انگلینڈ کو 378 رنزکے ریکارڈ ہدف دیئے جانے کے بعد ایک ہی نتیجہ کی توقع تھی کہ بھارت جیتے گا۔کرکٹ کی دنیا اس وقت حیرت سے کنگ ہوگئی ،جب انگلینڈ نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی۔اس رزلٹ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کوزندہ کردیا۔
ایسے میں ایک اور ٹیسٹ جمعہ 8 جولائی سے گالے میں شروع ہورہا ہے۔آسٹریلیا ایشیا میں مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز جیتنے کی کوشش کرے گا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی نمبر ون پوزیشن مستحکم کرنےکا متمنی ہوگا۔ساتھ میں سری لنکا کے اسپنرزکا ،اس کی اسپن پچز کا،خاص کر گالے کی گھومتی زندگی کا پردہ چاک ہوسکے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن فائنل،بھارت خطرے میں،پاکستان کے ممکنہ امکانات،مکمل جائزہ
پاکستان کی ٹیم بھی سری لنکا میں ہے۔16 تاریخ سے شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا ایک میچ اس نے بھی گالے می کھیلنا ہے،اسلئے گرین کیپس کو بھی نہایت قریب سے دیکھ کر یہ سمجھنا ہوگا کہ سری لنکا سے کیسے جیتنا ہے،آسٹریلیا 2 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھی یہاں جیتا تھا۔اسے 0-1 کی سبقت ہے۔
سری لنکا کافی مسائل میں ہے، اسکواڈ میں کووِڈ 19 پھیلنے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جس نے چار کھلاڑیوں کو نکال باہرکر دیا ہے، اینجلو میتھیوز دوبارہ دستیاب ہے۔۔دیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ سری لنکا کے اسکواڈ کو تیز رفتار ٹیسٹوں کے دور سے گزرنا پڑا اس سے پہلے کہ وہ یہ جان سکیں کہ کون دستیاب ہے۔ کم از کم چار تبدیلیاں ہوں گی اور وہ امید کر تے ہیں کہ کووِڈ 19 کامزید حملہ نہیں بڑھے گا۔ دھننجایا ڈی سلوا، اسیتھا فرنینڈو، جیفری وینڈرسے اور لاستھ ایمبولڈینیا یقینی طور پر باہر ہیں۔ آل راؤنڈر کامندو مینڈس دھننجایا کے اسپن کور کرنے کے لیے مڈل آرڈر میں آسکتے ہیں
گالے میں ایک اور ٹرننگ پچ ہے، پہلے میچ کی طرح اس بار بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے لیکن میچ کے نتیجہ خیز ہونے کا پورا یقین ہے۔پیٹ کمنز کو 200 ٹیسٹ وکٹ کےلئے2 وکٹیں درکار ہیں۔