کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کراچی کنگز ایک بار پھر ٹھس،اسلام آباد یونائیٹڈ نے چاروں شانے چت کردیا۔پی ایس ایل 7 میں مسلسل 5 ویں شکست نے پلے آف کی ریس سے قریب قریب باہر کردیا ہے۔اس بار ٹاس کا سکہ بھی کراچی سے روٹھ گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں 13 میچز کے بعد وہ کام کیا جو اس سے پہلے نہ ہوا تھا۔اس کے باوجود بھی کامیابی اس کے نام رہی،شاید اس لئے کہ مسلسل 8 ویں میچ میں پہلے بیٹنگ والی سائیڈ کے جیتنے کی روایت قائم رہنی تھی۔کنگز ٹیم 42 رنز کی شکست سے دوچار ہوگئی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 ویں میچ میں تیسری کامیابی کے ساتھ لاہور قلندرز کے برابر 6 پوائنٹس بنالئے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان ٹیم نے178 رنزکے ہدف کا تعاقب ایسے شروع کیا کہ جیسے278 اسکور کا دبائو ہو۔حقیقت میں ایسا نہیں تھا،جلد بازی کا شکار خود بابر اعظم بھی ہوئے۔اس بار وسیم جونیئر کی بال پر ایسے بولڈ ہوئے کہ انہیں کلاسیکل بیٹر کہنا مشکل ہوجائے گا۔سر کدھر ب،بال کدھر۔پھر بیٹ اور پیڈ میں گیپ کے ساتھ بیٹ گھمائو پروگرام نے وکٹیں اڑاکر رکھ دیں۔ان سےقبل شرجیل خان رن آئوٹ ہوگئے تھے۔وہ 6 کرکے حرام موت مرے۔یہی نہیں بلکہ کپتان بابر اعظم 8 کرکے بولڈ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے اچھی خبر آگئی،پی ایس ایل 7 میں 2 روزہ وقفہ قریب
این کوکبین 2،عماد وسیم 9 کرکے گئے تو سیٹ کھیلنے والے صاحبزادہ ابراہیم اپنی ہی غلطی سے چوتھے گیر میں لگ گئے۔رکنا محال تھا تو واپسی کا کیا سوال،25 کرکے رن آئوٹ ہوگئے۔
کریگوری 15،کرس جارڈن 5 اور محمد طہ صفر پر آنیاں جانیاں کرتے گئے۔نتیجہ میں کراچی کنگز 83 تک 8 وکٹیں گرچکی تھیں۔محمد نبی نے کچھ شاٹس کھیل کر میوزک بجایا۔کوئی اور ساتھ دینے کو تیار نہ تھا۔محمد نبی نے 28 بالز پر 47 کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر بتایا کہ میچ ایسے کھیلا جاتا ہے،کنگز نے 9 وکٹ پر 136 پر اسٹاپ کیا۔یونائیٹڈ42 رنز سے جیت گئے۔
فاتح ٹیم کے شاداب خان نے 4 اوورز میں تباہ کن بالز کیں۔صرف 15 رنز دیئے اور 4 وکٹیں لیں۔16 بالز ایسی تھیں جو ڈاٹ بالز تھیں،اس پر کراچی کے کھلاڑی سنگل تک نہ کرسکے۔
اس سے قبل اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ایونٹ کے 13 میچز کے بعد وہ فیصلہ کیا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرلی۔فیصلہ یوں بھی درست رہا کہ ٹیم اچھا کھیلی۔پال سٹرلنگ کے ساتھ ایلکس ہیلز فارم بحال کرتے نظرآئے۔66 رنزکی شراکت قائم کی۔ہیلز30 کرکے گئے۔سٹرلنگ نے 39 کی اننگ کھیلی تو اگلے بیٹرزکولن منرو نے 33 اور شاداب خان نے 19 بالز پر34 کئے۔آصف علی اس بار بھی 10 کرسکے،البتہ اعظم خان نے 7 بالز پر اچھے 16 اسکور کئے۔یونائیٹڈ نے 6 وکٹ پر 177 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سےکرس جارڈن نے 36 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔عماد وسیم،واپسی کرنے والے عثمان شنواری نے بھی ایک اورعمید آصف کے ساتھ محمد نبی نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔