کراچی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھی کراچی ٹیسٹ کے لئے اپنی ٹیموں کی حتمی سلیکشن بارے بتادیا۔پیٹ کمنز کے بعد پریس کانفرنس کرنے والے بابر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ ہمارے 2 بنیادی کھلاڑی ٹیم میں واپس آگئے ہیں،ہم نے ٹیم فائنل کرلی ہے،حتمی اعلان آج ہی ہوگا۔
میں نے سویپسن کو نہیں دیکھا ہے،ویڈیوز دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ اسے کیسے کھیلنا ہے۔بابر اعظم کہتے ہیں کہ کراچی میں گرمی بھی ہے،ماحول اچھا ہے۔بائلنگ بھی ٹھیک رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ ہم آسٹریلیا سے نہیں ڈر رہے ہیں۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے پوائنٹس اہم ہیں،جیت نہیں سکے۔بارش نے وقت ضائع کیا۔ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز یہاں نہیں ہوسکتیں،ہم اپنی سٹریتنھ کے مطابق کھیلیں گے۔
کرک اگین خبر کی تصدیق، پاکستان کے شکار کے لئے آسٹریلیاکا نیا لیگ اسپنر آگیا
بابر اعظم کہتے ہیں کہ کراچی کی پچ سپورٹنگ لگ رہی ہے۔پنڈی پچ کے بارے میں بڑی باتیں ہورہی ہیں،پچ درست تھی،دونوں کے لئے برابر تھی،ہماری ٹیم نے صبر و تحمل سے کھیلا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے 2 بنیادی بائولرز واپس آئے ہیں،ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے،اعلان باقی ہے،وہ آج کردیں گے۔ہم نے 11 کھلاڑی منتخب کرلئے ہیں۔ایک صحافی کے سوال پر تھوڑا برہم ہوئے،کہتے ہیں کہ ہمیں بھی آسٹرلیا کی طرح برابری پر لیں،یہ کیا بات ہوئی ہے کہ وہ کرسکتے ہیں تو کیا ہم نہیں کرسکتے،ہم بھی کرسکتے ہیں۔
بابر اعظم نے سست بیٹنگ کے حوالہ سے کئے گئے سوال کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،کہتے ہیں کہ ایک موقع پر ہم 4 کی اوسط سے بھی بیٹنگ کی،ہر سیشن الگ ہوتا ہے،وہ بھی کھیلنے آئے ہیں،امام اور عبداللہ سمیت سب نے درست بیٹنگ کی ہے،تعریف کوئی نہیں کررہا ہے،سستی کی بات کی جارہی ہے۔
کراچی ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں،کون آئوٹ،کون ان
پاکستانی ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کی واپسی ہوگی،کرک اگین اس پر گزشتہ رات ہی اپنی سٹوری شائع کرچکا ہے۔