ملتان،کرک اگین رپورٹ
File Photo
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس ایک اور بڑے ریکارڈ کو برابر کرنے کا موقع آگیا ہے۔پاکستانی کپتان نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جب پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کی تو یہ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی مسلسل تیسری سنچری تھی۔اس سے قبل وہ 2016 میں بھی 3 مسلسل ون ڈے سنچریز کرچکے ہیں۔
اب ان کے سامنے سری لنکا کے کمار سنگا کارا کاریکارڈ موجود ہے۔انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل 4 سنچریز کا کارنامہ سر انجام دے رکھا ہے۔اگر وہ جمعہ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی سنچری کردیں تو کمار سنگا کارا کے برابر آجائیں گے لیکن اگر وہ اس سے اگلے اتوار کے تیسرے میچ میں بھی سنچری کرگئے تو کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل 5 سنچریز بنانے والے دنیا کے پہلے اور اکلوتے کھلاڑی بن جائیں گے۔
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کی نصف صدی تاریخ کے منفرد بیٹر،3 نئے ریکارڈز
بابر اعظم نے پہلے میچ میں متعدد ریکارڈز بنائے تھے،جن کی تفصیلات شائع کی جاچکی ہیں۔