سڈنی ،کرک اگین رپورٹ
دورہ پاکستان سے قبل کرکٹ آسٹریلیاکی اپنی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف میں شدید گڑبڑ کی اطلاعات،ہیڈ کوچ جیسٹن لینگز کو مستقبل دھاری دھار تلوار پر لٹک گیا ہے،آسٹریلیا کے سابق کپتان اور موجودہ ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے دورہ پاکستان سے انکار کی دھمکی بھی دے دی ہے۔
یکم فروری 2022 کے آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ حکام،کپتان پیٹ کمنز اور ہیڈ کوچ جسٹن لنگر کی گزشتہ میٹنگ میں شدید گرما گرمی اور تلخ کلامی ہوئی ہے۔ایک موقع پر لنگز کی آواز بھی بلند ہوگئی ،انہوں نے پھر دھمکی بھی لگائی ہے۔
آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں بھی پاکستانی پلیئرز کی مانگ،4 بڑے کھلاڑیوں پر ہاتھ رکھ دیا
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہاکلے نے اس کے باوجود لنگر پر ایک ایسی شرط واضح کی ہے جس کا فیصلہ آنے والے جمعہ کو ہوگا،اس میں بڑی ڈرامائی خبر کی اطلاع ہوسکتی ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ جیسٹن لینگر نے 2018 میں بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے بعد بطور ہیڈ کوچ چارج سنبھالا تھا،،ابتدا میں ان کی کوچنگ اور طریقہ کار کو کھلے دل سے مانا گیا،بعد میں اس پر کرکٹرز بغاوت پر اتر آئے،معاملہ کو اس وقت سنبھالنے کے لئے آسٹریلیا کرکٹ کو 2 مزید عیدیدراوں کو کچھ اختیارات دینا پڑے،جن میں اسسٹنٹ کوچز بھی شامل تھے۔پیٹ کمنز نے بھی مثبت کردار اداکیا۔
گزشتہ سال ہوم سیریز میں بھارت سے ہارنے،اس سے قبل 2019 میں انگلینڈ میں ایشز برابر کھیلنے اور ورلڈ کپ ہارنے پر لنگز کی کوچنگ کےا نداز کی شدید مخالفت ہوئی،جسے لنگر نے تبدیل کیا تھا۔
اب صورتحال یہ ہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا،پھر ابھی ہوم گرائونڈز میں ایشز جیتی ہے،جسٹن لنگر کا مطالبہ یہ ہےکہ انہیں اس کے انعام میں اگلی ٹرم کے لئے بھی کل وقتی ہیڈ کوچ رکھاجائے،اس کے لئےمعاہدہ کی تجدید کی جائے۔کرکٹ آسٹریلیا جسٹن لنگر کی موجودہ کامیابی پر انہیں مخصوص وقت جیسے برصغیر کے2 سے 3 دورے اور اس سال کی ایشز ،حتی کہ ورلڈ کپ 2023 تک رکھنا چاہتا ہے۔لنگر کویہ پسند نہیں ہے،انہوں نے عارضی مدت ملازمت کی توسیع لینے سےانکار کردیا ہے۔
جسٹن لینگر کی 4 سالہ مدت ملازمت اس سال جون میں ختم ہوگی،کرکٹ آسٹریلیا نے لینگر کو واضح کیا ہے کہ اگر وہ اگلی مدت چاہتے ہیں تو نئی درخواست دیں،اس پر ہیڈ کوچ شدید غصہ میں آگئے،انہوں نے کہا کہ میں اپنے سے کم تر امیدواروں کے خلاف ہیڈ کوچ کی درخواست کیوں دوں۔لینگر کو آنے والے جمعہ تک کاوقت دیا گیا تھا،ایک بار پھراس جمعہ کو ہنگامہ خیز میٹنگ ہوگی۔
کرکٹ حلقوں کے مطابق جسٹن لینگر نے محدود وقت دیئے جانے پر دورہ پاکستان سے انکار کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ وہ یہ پیشکش قبول نہیں کریں گے،جب کہ ٹیسٹ کپتان ہپیٹ کمنز اور محدود اوورز کپتان ایرون فنچ بھی نئے کوچ کی تقرری چاہتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق کپتان مارک ٹیلر نے بھی کہا ہےکہ کرکٹ آسٹریلیا اور ہیڈ کوچ کی نئی ڈیل نہیں ہوسکتی،لینگر کو جانا ہوگا۔
آسٹریلیا نے اس ماہ کے آخرمیں پاکستان کا سفر کرنا ہے۔3 ٹیسٹ میچز،3 ایک روزہ اورایک ٹی 20 میچ کے لئے اسکواڈز کا اعلان بھی ہونا ہے۔ہیڈ کوچ کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو کرکٹ آسٹریلیا نئے بحران کا شکار ہوسکتا ہے،اس کے لئے اسے فوری طور پر نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کرنی ہوگی۔کوئی بعید نہیں ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی ہیڈ کوچنگ کرنے والے میتھیو ہیڈن اس بار پاکستان کے خلاف بطور کوچ یہاں داخل ہوجائیں۔