| | | | | | | |

آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں بھی پاکستانی پلیئرز کی مانگ،4 بڑے کھلاڑیوں پر ہاتھ رکھ دیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

File photo

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ریلی روسو نے پاکستان سپر لیگ 7 کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27 جنوری 2021 کو اس کا شاندار آغاز ہوا ہے۔لیگ کے پہلے میچ سے لگا ہے کہ ایک بڑا ایونٹ شروع ہوگیا ہے۔ریلی روسو ملتان سلطانز کی نمائندگی 2020 سے کررہے ہیں،ایونٹ میں ان کا شامل ہونا اور دلچسپی رکھنا ہر معاملہ میں دیکھا گیا۔گزشتہ روز ویسے بھی سلطانز نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو ہراکر اچھا آغاز کیا تھا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل ،پاکستان کو آج پھر آسٹریلیا کا چیلنج،اس بار کیا ہونے والا

ادھر پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل کرکٹ میں پاکستانی پلیئرز کی کارکردگی نے انگلینڈ کو بھی پاکستان کیا ہمیت جتادی ہے،اس سے قبل آسٹریلیا کو بھی پلیئرز کی صلاحیت ماننی پڑی،جب ٹائٹ شیڈول کے باوجود اس کی فرنچائزز نے اپنی بگ بیش لیگ کے لئے ہاف درجن کھلاڑی سائن کئے۔ان میں شاداب،حارث،فخر،حسنین وغیرہ شامل ہیں۔

اب انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سال کے 100 بالز ایونٹ کے لئے پاکستان کے کھلاڑی لازمی لائے جائیں،انہوں نے خاص طور پر بابر اعظم،حارث رئوف،شاہین آفریدی اور محمد رضوان کا نام لیا ہے اور کہا ہے کہ  ان کے بغیر ایونٹ پھیکا ہوگا۔یہ پلیئرز اس وقت محدود کرکٹ کی شان ہیں،دنیا ان کا کھیل دیکھنا چاہتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *