میلبورن:کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کھلاڑیوں کے ستارے روشن ہیں۔آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لئے قومی مرکزی کھلاڑی ابھی سے ڈرافٹ میں شامل کرلئے گئے ہیں۔آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ میلبورن ہوبارٹ ہوریکنز کے لئے پہلی سلیکشن کریں گے۔ میلبورن رینی گیڈز کی پہلی پک ہوگی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ڈرافٹ کے لئے تاریخ 28 اگست مقرر کی ہے۔پاکستان کے متعدد ستارے اس میں شامل کئے گئے ہیں۔محمد رضوان،بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔حارث رئوف اور شاداب خان بھی شامل ہیں۔
کرکٹ جنوبی افریقا کی پی سی بی اور پی ایس ایل کی آفیشل تذلیل،جواب تو بنتا ہے
ایک اور کام بھی ہونے والا ہے۔جنوبی افریقا نے اپنی ٹی 20 لیگ کے نئے جنم کا اعلان کیا ہے،اس نئی لیگ کا پہلا ایڈیشن جنوری 2023 میں کھیلا جائے گا،یوں بگ بیش جنوبی افریقا لیگ سے ٹکرائے گی،دوسری بات یہ ہے کہ جنوبی افریقا کی تمام 6 ٹیمیں آئی پی ایل کی ٹاپ 6 فرنچائزز نے خریدی ہیں ،ایک اعتبار سے یہ منی آئی پی ایل ہوگی۔
پاکستانی پلیئرز کے جنوبی افریقا کی بجائے آسٹریلیا جانے کے امکانات زیادہ ہونگے،اس لئے بھی کہ اس سال کیپی ایس ایل حوالہ سے کرکٹ جنوبی افریقا نے منافقانہ طرز عمل اختیار کیا تھا۔اپنے پلیئرز کو فارغ ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ کے لئے ریلیز نہ کیا تھا۔
اسی جنوری کے ماہ میں متحدہ عرب امارات کی نئی لیگ ہونی ہے،وہ بھی بگ بیش لیگ سے متصادم ہوگی۔