پرل،کرک اگین رپورٹ
TWitter Image
بھارت کیسے ہارا،اتنا جان لیں کہ 18 بالز ،10 اسکور۔3 وکٹیں ہاتھ میں۔پھر بھی پوری ٹیم 4 بالز قبل ڈھیر ہوکر 4 رنز سے ہارگئی۔جنوبی افریقا نے بھارت کو سال 2022 کا پہلا کلین سویپ کا تحفہ دیا ہے،اپنے ملک میں اسے مسلسل 5 ویں شکست دی ہے۔سوشل میڈیا پر بھارت کیا س شکست کو قبول نہیں کیا گیا،دلچسپ تبصرے جاری ہیں کہ کلین سویپ کی کالک ملنا کیا ہدف تھا؟
کوہلی پھر سنچری کو ترس گئے،بھارت وائٹ واش سے بچنے کے لئےکوشاں
کوہلی 50 سے اوپر بھی کرجائیں تو بھی بھارت جیت نہیں سکتا۔انڈین ٹیم ایسے وقت میچ ہاری ہے،جب فتح قریب تھی،یقینی تھی لیکن وہی بات کہ گھر کے شیر باہر جاکر ڈھیر ہوگئے۔
جنوبی افریقا نے کوئنٹن ڈی کاک کی سنچری کی وجہ سے 287 اسکور بنائے،میزبان ٹیم بھی ایک بال قبل وکٹ چھوڑ گئی تھی۔پردیش کرشنا 59 رنزکے عوض 3 وکٹیں لے کر کامیاب ترین تھے۔
جواب میں بھارت نے اننگ شروع کی تو کپتان کے ایل راہول اگرچہ 9رنزبناکر جلدی چلے گئے۔کوہلی اور شیکھر دھون نے دوسری وکٹ پر پوزیشن سنبھال لی۔116 اور 118 کے اسکور پر دھون 61 اور رشی پنت صفر پر گئے تو بھی حالات ٹھیک تھے،اگلی وکٹ پر اسکور 156 تک چلاگیا۔یہاں ویرات کوہلی 84 بالز پر 65 کرکے مہاراج کا شکار بنے۔
جنوبی افریقا نے اس وقت میچ میں واپسی کی جب 223 تک جاتے جاتے بھارت 7 وکٹ گنواچکاتھا۔یہاں پھر بھارت نے دیپک چاہر کی وجہ سے میچ واپس بنالیا بلکہ ہتھیالیا۔دونوں اسکور کو بڑھاتے ہوئے 278 تک لے گئے تھے۔فتح 10 رنزکی دوری پر تھی۔18 بالز باقی تھیں۔یہاں کیا دبائو تھا۔کیا مسئلہ تھا۔نیگیڈی نے چاہر کو 54 پر آئوٹ کربھی دیا تو کیا ہوگیا،مگر شاید یہ سب ہارنے کے لئے تھا۔
بس پھر کیا تھا۔3 رنزکے اضافہ سے 9 ویں اور 2 رنزکے اضافہ سے 10ویں اور آخری وکٹ گرگئی۔ابھی بھی اننگ کی 4 بالیں باقی تھیں۔
لنگی نیگیڈی نے 58 رنز دے کر 3 ،فلکوایو نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اس طرح پروٹیز نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی 4 رنز سے ہراکر سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔
جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔