لاہور،کرک اگین رپورٹ
بھارت کے خلاف جیت کا راز سرفرازاور عماد نے بتادیا،نعمان علی کو ایکشن مہنگا پڑا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے انکشاف کیا ہے بھارت کے خلاف ورلڈ ٹی 20 کپ میچ میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ٹیم منیجمنٹ کا بھی تھا،جس نے اتنی میٹنگز کیں اور ایسا اعتماد دیا کہ اس کے بعد میچ کا کوئی دبائو نہیں رہا،ڈیٹھ اوورز کی بائولنگ کا اپنا مزا ہے۔
مشورہ کس سے،شعیب ملک کے روکنے کے بعد بھی غلطی کی،بابر اعظم کے انکشافات
سابق کپتان اور پاکستانی ٹیم سے جڑے لیکن نہ کھیلنے والے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے حوالہ سے ساری میٹنگز کا کمال تھا۔سب سے اچھی بات یہ تھی کہ باڈی لینگویج بہت اچھی تھی،میں کھیل تو نہیں رہا تھا لیکن میدان مین جانے والوں کو دیکھ کر یقین ہوتا تھا کہ کچھ کریں گے۔
سرفراز نے کہا ہے کہ اکیلا کپتان کچھ نہیں کرسکتا ،کھلاڑی اسے مکمل سپورٹ کرتے ہیں،وہ ٹیم کو لے کر اچھا جارہا ہے۔ٹیم کا ماحول بھی اچھا ہے،ہم نے گزشتہ سال بہت کرکٹ کھیلی۔
رمیز راجہ نے کرکٹ ٹیم کو پی سی بی کی چابی دے دی
رمیز راجہ نے سرفراز احمد کو کیش ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد بڑے آدمی ہیں،سابق کپتان ہو،ٹیم سے باہر موجود ہو۔بڑی بات ہوتی ہے۔
اس موقع پر حال ہی میں دل کے آپریشن سے آنے والے عابد علی نے کہا ہے کہ مجھے خود نہیں علم تھا کہ کیا ہوا۔مجھے امید ہے کہ میں کم بیک کروں گا۔میں ضرور پورا کروں گا ان اہداف کو جو میں نے سیٹ کئے ہیں،اس موقع پر رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ میں کم بیک اچھا ہے لیکن کھانے میں کم بیک ذرا دھیان سے کرنا،تمام لوگ مسکرادیئے۔
اسپنر عابد علی کو رمیز ارجہ نے کہا کہ وکٹ لے کر جشن منانے والا انداز کرکے دکھائیں،نعمان علی نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن رمیز راجہ نے کہا کہ میں جانے نہیں دوں گا،چنانچہ نعمان علی نے اپنا اسٹائل دکھادیا۔سب لوگ یہ سب دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے۔
تقریب سے باہر شاداب خان،حارث رئوف اور فخرزمان نے اس موقع پر اپنے ویڈیوز پیغام ریکارڈ کروائے۔