چیسٹرلی سٹریٹ،کرک اگین رپورٹ
بین سٹوکس کے ساتھ کیریئر کے آخری ون ڈے میں کیا بنی،تصادم بھی ساتھ۔ایک روز قبل ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے آج منگل کو چیسٹرلی سٹریٹ میں اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے بین سٹوکس کے ساتھ بڑی بری بنی ہے،اس سے بہتر تھا کہ میچ ہی نہ کھیلتے،جب ریٹائرمنٹ لے لی تو کہانی ختم کرتے،ورلڈکپ 2019 فائنل میں یاد گار اننگ کھیلنے والے سپر ہیرو کو اس ناکامی کے ساتھ پھر یاد نہ رکھاجاتا جو آج ہوئی ہے۔
کرکٹ کی کھڑکی بند،بین سٹوکس اچانک ریٹائر
چیسٹرلی سٹریٹ میں انہوں نے پہلے بائولنگ کی،ان کے 5 اوورز میں 44 رنزپڑے،یہ قریب ساڑھے 8 کی بھاری اوسط کی مار تھی،پھر اوپر سے کوئی وکٹ بھی نہ ملی،یہ بطور آل رائونڈر ایک شعبہ کی ناکامی تھی۔اسی پر بات ختم نہیں ہوئی،جنوبی افریقا کے خلاف 334 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں وہ کچھ بھی حصہ نہ ڈال سکے،کیونکہ 11 بالز کھیلنےکے بعد وہ 5 رنزبناکر پویلین لوٹے۔
یوں ان کا ون ڈے کیریئر 105 میچز میں 74 وکٹ اور 40 سے کچھ کم کی اوسط سے بنائے گئے رنزپرتمام ہوا۔اتفاق سے وہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بھی ہیں۔
انگلینڈ نے آخری اطلاعات تک 31 ویں اوور تک 3 وکٹ پر 155 اسکور بنالئے تھے،فیلڈ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج اور فلکوایو میں خوفناک تصدام بھی ہوا،نتیجہ میں فلکوایو زخمی ہوکر باہر ہوگئے۔
جنوبی افریقا نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 333 اسجکور بنائے تھے۔