| | |

تاریخی فتح،آئرلینڈ نے افغانستان کے خلاف پہلی ٹی 20 سیریز جیت لی

بلفاسٹ،کرک اگین رپورٹ

تاریخی فتح،آئرلینڈ نے افغانستان کے خلاف پہلی ٹی 20 سیریز جیت لی۔پھر وہ ہوگیا،جو افغانستان اور اس کے مداحوں نے سوچا نہیں تھا۔5 ٹی 20  میچزکی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آئرلینڈ نے ڈرامائی انداز میں افغانستان کو ہراکر سیریز 2-3 سے جیت لی ہے۔تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 5 بار باہمی سیریز ہارنے کے بعد آئرش ٹیم نے پہلی مرتبہ باہمی ٹی 20 سیریز ٹرافی لہرائی ہے۔یوں یہ مہمان ٹیم کی بڑی ناکامی ہے۔

آئرلینڈ افغانستان کے خلاف تاریخ کی پہلی 20 سیریز جیتنے کے لئےپرعزم،آج فائنل

لگتا ہے کہ موسم نے بھی اس بار آئرلینڈ کی مدد کی لیکن یہ بعد کی بات ہے، اس سے قبل افغان ٹیم نے جو بیٹنگ کی اس پربھی سوالات ہیں۔پہلے 15 اوورز میں5 وکٹ کھوکر 95 اسکور کوئی اچھی فارم نہیں تھی۔عثمان غنی 44 رنزکے ساتھ ناقابل شکست آئے۔حضرۃ اللہ زازائی 10،رحمان اللہ گرباز 4 اورابراہیم سردان 8 کرسکے۔

آئرش گیند باز مارک اڈیئر نے 16 رنز دے کر 3 اورجوش لٹل نے14 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں،افغان ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو ہلادیا۔

بارش کے باعث کھیل رکا رہا،پھر جب شروع ہوا تو اب کریز پر آئرش ٹیم کی باری تھی اور ہدف 7 اوورز میں  56 اسکور کا تھا جو آسان تھا،آئرلینڈ نے 2 بالز قبل 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔پال سٹرلنگ نے 16 رنزکئے۔مجیب الرحمان نے 2 اور راشد خان نے ایک وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *