کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
تاریخ کی پہلی سیریز جیتنے کی کوششوں کو جھٹکا،پروٹیز کا دوسرے ٹیسٹ میں کرارا جواب۔تاریخ میں پہلی بار پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے خواب کو پہلا جھٹکا۔بلیک کیپس دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز مشکل میں،ایک اوور سے دن کے کھیل میں واپسی کی کوشش بھی بے اثر ہونے لگی۔2 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اڑھائی دن سے بھی کم وقت میں جیتنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا،جب آج کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ اس کے اندازوںسے کہیں مختلف ثابت ہوا ہے۔پروٹیز نے کراراجواب شروع کردیا ہے۔
نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل یقین بدترین ٹیسٹ ریکارڈ،پہلا ٹیسٹ پھر آگیا
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان ڈین ایلجر اور سیرل ایروی نے سنچری شراکت فراہم کی۔کیویز کو دن کی پہلی کامیابی کھانے کے وقفہ کے بعد سائوتھی نے لےکر دی،وہ 41 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔اس کے باوجود پروٹیز نے چائے کے وقفہ تک مزید وکٹ نہیں گرنے دی۔
دن کے آخری سیشن میں اننگ کا 70 اور 71 واں اوور میزبان ٹیم کو کچھ سکون دے گیا جب 3 بالوں کے اندر 2 وکٹیں گریں۔ایڈن مارکرم نے 42 کی اننگ کھیلی۔اسی طرح سنچری بنانے والے سیرل ایروی 108 اسکور کرگئے۔ڈیئر ڈوسین اور تیمبا باووما نے مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی۔
جنوبی افریقا نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 238 اسکور بنائے تھے۔سائوتھی،ہنری اور ویگنار نے ایک ایک وکٹ لی۔
پہلا ٹیسٹ،پروٹیز کیویز کے پنجوں میں جکڑے گئے،جنوبی افریقا 95 پر ڈھیر