لندن،کرک اگین رپورٹ
twitter Image
حسن علی کا جنریٹر فل رفتار میں،لنکا شائر کی جیت۔اگلش کائونٹی کرکٹ سیزن 2022 کے دوسرے رائونڈ کےمیچزمیں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے چرچے،آل رائونڈر حسن علی اور پیسر حارث رئوف کی شاندار بائولنگ کے سبب ان کی ٹیمیں جیت گئیں ،جب کہ اس رائونڈ کے آغاز کے پہلے دنوں میں شان مسعود کی ڈبل سنچری ہیڈلائنز میں تھی،یہاں ایک میچ کا ذکر ہوگا،دوسرے میچ کا ذکر اگلی رپورٹ میں ہوگا۔
انگلش کائونٹی،حسن علی کا جنریٹر آن
کینٹربری میں کھیلے گئے میچ میں لنکا شائر نے کینٹ کو بڑی آسانی کے ساتھ 10 وکٹ سے شکست دے دی،میچ کی خاص بات یہ تھی کہ لنکا شائر نے 506 اسکور کیا۔جواب میں کینٹ ٹیم 260 پر آئوٹ ہوکر فالو آن ہوئی،حسن علی نے58 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں،دوسری اننگ میں بھی کینٹ ٹیم 279 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستانی پیسر حسن علی نے تباہ کن بائولنگ کی،سب سے کفایتی گیند بازی کی۔21 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
لنکا شائر نے 34 رنزکا ہدف بناکسی نقصان کے پورا کیا۔حسن علی نے میچ میں 94 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں،یوں لنکا شائر کے لئے فتح میں ان کا بھی اہم حصہ ہی رہا ہے،انہوں نے ہروکٹ پر جنریٹر چلانے کے انداز میں جشن منایا ہے۔