گالے،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ
حسن علی کی نایاب تصاویر نکلنے لگیں،اہم خبریں،کرکٹ رائونڈاپ۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کی جیت کے لئےنہایت سنجیدہ ہے۔پہلاٹیسٹ اپنے نام کرنے کے بعد کینگروز خاصے مطمئن ہوگئے ہیں،اس کے باوجود اپنی لائن اپ کی تکمیل کے لئے ہر وقت مستعد ہیں۔تازہ ترین اطلاع کے مطابق اسپنر آشٹن اگر کی سری لنکا میں طویل فارمیٹ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ آشٹن اگر بدستور ان فٹ ہیں،دوسرے ٹیسٹ کے لئے بھی اہل نہیں ہونگے۔ان کی جگہ جان ہالینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی قومی اسمبل قائمہ کمیٹی میں 14 جولائی کی طلبی ہوئی ہے۔ملک میں مستقل حکومت نہ ہونے اور حقیقی اپوزیشن نہ ہونے کے باعث قائمہ کمیٹیاں معطل ہیں،ایسے میں پی سی بی ہیڈ کو بلانا بھی ایک عجب فیصلہ ہے۔
ایک جانب راولپنڈی میں پاکستان سینئر کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا ہے تو اگلے روز مطلب آج سے پنڈی ہی میں ویمنز خواتین ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع ہونے لگا ہے۔کھلاڑی10 روزہ کیمپ کے دوران مختلف سیشنز کی پریکٹس کریں گی۔کامن ویلتھ گیمز کے ساتھ متعدد اہممشن درپئیش ہیں۔
پاکستان سینئرکرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے کے لئے6 جولائی کو روانہ ہوگی۔2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے بعد ایشیا کپ بھی وہاں شیڈول ہے،یوں ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان محدود اوورز ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا پہنچیں گے۔
شان مسعود کی ٹیم جیتی یا بھارت،فیصلہ ہوگیا
پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی آج برتھ ڈے ہے،انہیں آئی سی سی سمیت اہم اداروں اور ساتھی پلیئرزکی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے،اسی حوالہ سے ان کے ساتھ کھیلنے والے امام الحق نے بھی ایک یادگار تصویر نکالی ہے۔تصویرکااسٹائل ہی ایسا ہے کہ جیسےاسی مقصد کے لئے سنبھال رکھی ہو۔محمد عباس نے تو حالیہ انگلینڈ کی تصویر کے ساتھ سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔