| | | | |

شان مسعود کی ٹیم جیتی یا بھارت،فیصلہ ہوگیا

ڈربی،کرک اگین رپورٹ

شان مسعود کی ٹیم جیتی یا بھارت،فیصلہ ہوگیاپاکستانی اوپنر شان مسعود کی ٹیم ڈربی شائر جیتی یا پھر بھارتی کرکٹ ٹیم۔فیصلہ ہوگیا۔بھارت نے انگلینڈ کے دورے میں پہلا ٹی 20 وارم اپ میچ جیت لیا ہے۔ڈربی میں کھیلے گئے میچ میں کرکٹ فینز تو اسے پاک،بھارت میچ بنارہے تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک جانب  بھارتی ٹیم تھی،جس نے انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ 7 جولائی سے ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے،اسلئے بڑی سائیڈ تھی جب کہ ڈربی شائر انگلینڈ کے مقامی اور پاکستان کے شان مسعود جیسے کھلاڑیوں پر تھی۔

شان مسعود بھارت کے سامنے آگئے لیکن

ڈربی میں  کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم  8 وکٹ پر150 اسکور بنائے۔یہ کم اسکور تھا۔وجہ اس کی یہ تھی کہ شان مسعود صرف 8 رنزبناسکے۔وین میڈیسن کا اسکور سب سے زیادہ 28 تھا۔بھارت کی جانب سے  ارشدیپ سنگھ اور امراملک نے2،2 آئوٹ کئے۔

بھارتی ٹیم نے  جواب میں ہدف 20 بالیں قبل صرف 3 وکٹ پر پورا کرلیا ہے۔دیپ ہودا نے سب سے زیادہ 59 رنزبنائے۔سنجو سامسن نے 38 رنزکی اننگ کھیلی۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *