| | | | |

شان مسعود بھارت کے سامنے آگئے لیکن

ڈربی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی اوپنر شان مسعود اور بھارتی کھلاڑی دینش کارتھک میں  پڑا ابتدائی مقابلہ کون جیتا۔اس کا فیصلہ تو ہوگیا ہے ،میچکا نتیجہ اپنے وقت پر آئے گا۔

ویرات کوہلی خود ہی آئوٹ،حیران کن انجام

ڈربی میں بھارتی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کائونٹی کے خلاف ٹی20 پریکٹس میچزکھیل رہی ہے،میزبان کائونٹی کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں جو اس سیزن کے دونوں فارمیٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ان سے توقع تھی کہ وہ بھارتی گیند بازوں کو مشکل میں ڈالیں گے۔

بھارتی کپتان دینش کارتھک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ۔شان مسعود کی بدقسمتی رہی کہ انہیں بھارت کے خلاف بڑی اننگ کھیل کر ہیرو بننے کا جو موقع ملا،وہ گنواگئے۔انہیں ارشدیپ سنگھ نے ہودا کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔ڈربی کے کپتان شان مسعود  11 بالز پر 8 رنزہی کرسکے۔

آخری اطلاعات تک ڈربی شائر نے 4 وکٹ پر  70 رنزبنالئے تھے۔10 اوورز کا کھیل ہوگیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *