| | |

ویرات کوہلی خود ہی آئوٹ،حیران کن انجام

برمنگھم ،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی خود ہی آئوٹ،حیران کن انجام۔ویرات کوہلی کی ایک اور اننگ تمام،ایج باسٹن میں نئے بائولر میتھیو پوٹس نے کوہلی کو واپس بھیج دیا ہے۔کوہلی کیسے آئوٹ ہوئے،یہ اپنی جگہ حیران کن عمل تھا لیکن ایسا لگا کہ انہوں نے کھیلتے کھیلتے نہ کھیلنے کے لئے بیٹ اٹھالیا۔وہ بہت تاخیر کا شکار ہوگئے۔پھر وہ ہوا جو کافی شرمناک کہلاتا ہے۔

برمنگھم ٹیسٹ ٹاس،انگلینڈ نے بھارت کو آگے لگادیا،اہم پیغام بھی ساتھ

لنچ کے بعد ہونے والی بارش کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا،بھارت کے لئے اندھیرے پہلے ہی پھیل چکے تھے۔وہ اننگ کا 25 واں اوور تھا،سابق بھارتی کپتان 18 بالز پر 11 رنزکرچکے تھے،ان کے سامنے ایک نئے بائولر تھے،انہوں نے ویسے گزشتہ سیریز میں کین ولیمسن کو بار بار شکار کیا تھا،آف سٹمپ سے بہت پیچھے شاٹ پچ بال پر کوہلی فرنٹ فٹ لے چکے تھے،جوں ہی بال قریب آئی تو انہوں نے اسے لیفٹ کرنے کا فیصلہ کیا،آگے جاتے بیٹ کو واپس پیچھے کرنے کی کوشش میں ہی تھے کہ  بال بیٹ کا کنارہ لیتے سیدھی سٹمپ سےٹکراگئی۔کوہلی 11 پر شکار ہوچکے تھے۔2019 سے اب تک بناسنچری کے چلے آرہے کوہلی کا یہ انجام پھر افسوسناک تھا۔

ایسا لگا کہ ویرات  کوہلی کسی دبائو کا شکار تھے،درست فیصلہ نہ لے سکے،وقت پر کام نہ کیا،نتیجہ میں وکٹ دے دی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،سری لنکا 2 قدم پیچھے،پاکستان کوکیا درکار

بھارت نے آخری اطلاعات تک32 اوورز میں 108 کے اسکور پر 5 وکٹیں گنوادی تھیں۔گل 17 اور پجارا 13 کرسکے۔ہنومان وہاری 20 رنزبناسکے تو شری یاس ایئر کی اننگ 15 پر تمام ہوئی۔رشی پنت اور جدیجا  وکٹ پر تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *