کراچی،کرک اگین رپورٹ
File photo,AFP/Getty Images
لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ اور فخرزمان میں زوردارٹکرائو،حفیظ گرپڑے۔فیلڈ سے غصہ میں باہر نکل گئے۔گرائونڈ سے باہر جاتے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔وہ مسلسل بڑبڑاتے رہے،پاتھوں کے اشارے سے فخرزمان کی غلطی کی نشاندہی کرتے رہے،حفیظ کے چہرے پر بڑی ناگواری تھی،پورا کیمپ ان کی طرف دیکھ رہا تھا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بدھ کو جاری پشاورزلمی کی اننگ میں یہ واقعہ پیش آیا۔لاہور قلندرز کے بائولر غلام نے حیدر علی کو بال کی جو انہوں نے پوائنٹ کے اوپر سے کھیلنے کی کوشش کی بال،ہوا میں چلی گئی،کیچ کے لئے ایک سائیڈ سے محمد حفیظ ،دوسری طرف سے فخرزمان دوڑے۔حفیظ عین بال کے نیچے تھے کی فخر زمان کا بازو یا ہاتھ ان سے ٹکرایا۔نتیجہ میں حفیظ ہڑبڑا اٹھے۔کیچ ان کے ہاتھوں سے نکل گیا،اسے پکڑنے کے لئے انہوں نے ڈائیو بھی لگائی لیکن کیچ نہ پکڑسکے اور اوندھے منہ گرائونڈ میں گر گئے۔
کھلاڑی کیا،پی ایس ایل امپائر رولز توڑگئے،بین کردیا گیا
اس موقع پر فخرزمان نے آگے بڑھ کر انہیں اٹھانے کی کوشش بھی نہیں کی،نتیجہ میں تھوڑی دیر میں فزیو کے ساتھ محمد حفیظ فیلڈ سے باہر جاتے دکھائی دیئے۔اس موقع پر ان کا غصہ دیدنی تھا،باہر جاکر کیمپ میں بھی بولتے رہے،ہاتھوں کے اشارے سے کیچ پکڑنے ،منہ کی جانب اشارہ کرکے یہ بتانے کی کوشش کرتے رہے کہ سب کچھ کہنے ،دوڑنے کے بعد بھی فخرزمان باز نہیں آئے۔
پشاور زلمی 200 رنزکے تعاقب میں تھی،جس وقت یہ واقعہ پیش آیا قلندرز کا اسکور 11 ویں اوور میں 3 وکٹ پر 82 اسکور تھا۔