کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لئے مشاورت جاری ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان 20 مئی کو کیا جائے گا۔خیال ہے کہ کچھ نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیاجائے گا۔ویسٹ انڈیز بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے نام جاری کردیئے ہیں۔
پی سی بی کے زیر انتظام وہاڑی میں سدرن پنجاب ویمنز کرکٹ ایسوی ایشن کے زیر انتظام ٹرائلز ہوئے ہیں۔خواتین کرکٹرز کی بڑی تعداد ان ٹرائلز میں شریک ہے۔سخت گرمی کے باوجود بڑی تعداد کی آمد ہوئی ہے۔یہ ایک اچھا سائن ہے۔
پاکستانی دورے سے3 بڑے نام باہر،شاہد آفریدی کی نئی ٹیم،شان مسعود کا اعزاز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 مئی سے شروع ہونے والی پاکستان بمقابلہ سری لنکا ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تمام میچز ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلےجائیں گے۔
آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید اس سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے علی نقوی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے جاوید ملک کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
امپائرز اور میچ آفیشلز:
24 مئی : پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)
26 مئی : دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)
28 مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)
یکم جون : پہلا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
3 جون :دوسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
5 جون :تیسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ، آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، فیصل آفریدی (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
ادھر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بڑا قدم اٹھالیا ہے،نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو نیا ٹیسٹ کوچ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں،اس حوالہ سے جلد ہی اہم اعلان متوقع ہے۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اور اوپنر ہنری نکولس کی انگلینڈ کے خلاف 2 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک بتائی گئی ہے۔
انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے جیمز اینڈرسن نے پاکستانی پیسر حسن علی کی تعریف کردی ہے،کہتے ہیں کہ ایک وقت میں وہ بھی لیجنڈ ہونگے،ان دنوں دونوں کھلاڑی ایک ساتھ انگلینڈ میں لنکا شائر کے لئے کائونٹی کھیل رہے ہیں۔